قومی خبریں

سو گئے اسٹیشن ماسٹر، سگنل کے لیے ٹرین کا ڈرائیور آدھے گھٹنے تک ہارن بجاتا رہا

یوپی کے اٹاوہ میں اسٹیشن ماسٹر کی لاپرواہی کی وجہ سے کوٹا- پٹنہ ایکسپریس آدھے گھنٹے تک سگنل کا انتظار کرتی رہی۔ اس واقعے کی سنگینی کے پیشِ نظر اسٹیشن ماسٹر کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ٹرین، علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ٹرین، علامتی تصویر آئی اے این ایس

 

اتر پردیش کے اٹاوہ میں ایک اسٹیشن ماسٹر ڈیوٹی کے دوران سو گیے جس کی وجہ سے ٹرین آدھے گھنٹے تک سگنل کا انتظار کرتی رہی۔ یہ معاملہ 3 مئی کا ہے۔ اٹاوہ کے قریب اودی مور روڈ اسٹیشن پر پٹنہ-کوٹا ایکسپریس ٹرین تقریباً آدھے گھنٹے تک سگنل کا انتظار کرتی رہی لیکن اسٹیشن ماسٹر سوئے تھے جس کی وجہ سے ٹرین کھڑی رہی۔

Published: undefined

یہ ریلوے اسٹیشن آگرہ ڈویژن کے تحت آتا ہے۔ اس واقعے کی سنگینی کے پیشِ نظر اسٹیشن ماسٹر کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ اسٹیشن ماسٹر کی اس غفلت سے کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا تھا۔ آگرہ ریلوے ڈویژن کے پی آر او پرشتی سریواستو نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا ہم نے اسٹیشن ماسٹر کو چارج شیٹ جاری کر دی ہے اور تادیبی کارروائی کی جا رہی ہے۔ ریلوے حکام نے بتایا کہ ادی موڈ روڈ اسٹیشن اٹاوہ سے پہلے ایک چھوٹا لیکن اہم اسٹیشن ہے کیونکہ آگرہ اور جھانسی سے پریاگ راج جانے والی ٹرینیں اسی اسٹیشن سے گزرتی ہیں۔

Published: undefined

ذرائع کے مطابق ٹرین کے لوکو پائلٹ کو اسٹیشن ماسٹر کو جگانے اور ٹرین کو آگے بڑھانے کے لیے کئی بار ہارن بجانا پڑا۔ خبروں کے مطابق اسٹیشن ماسٹر نے اپنی غلطی قبول کر لی ہے اور اس کی معافی بھی مانگ لی ہے۔ اسٹیشن پر اسٹیشن پر اکیلا تھا کیونکہ اس کے ساتھ ڈیوٹی پر موجود ملازم ٹریک کے معائنے کے لیے گیا ہوا تھا۔ ڈویژنل ریلوے مینیجر (ڈی آر ایم) تیج پرکاش اگروال نے اس واقعہ کو سنجیدگی سے لیا ہے۔ ان کی توجہ ٹرینوں کے اوقات کو بہتر بنانے پر ہے۔ وہ ملازمین کو اپنی وقت کی پابندی کو بہتر بنانے پر زور دے رہے ہیں اور اس کے لیے ان کی حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس ڈویژن میں ٹرینیں 90 فیصد وقت پر چل رہی ہیں۔ اہلکار کے مطابق اسٹیشن ماسٹر کی جانب سے لاپرواہی سے نہ صرف دوسروں کی محنت اور لگن برباد ہوئی ہے بلکہ  ٹرین آپریشنز کو بھی اس سے شدید خطرہ لاحق ہواہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined