حیدرآباد: ملک میں ٹیکوں کی کمی کے درمیان روس سے ’اسپوتنک وی‘ ویکسین خصوصی طیارہ کے ذریعہ حیدرآباد پہنچ گئی۔ دوسرے مرحلہ کے تحت 1.50 لاکھ خوراکوں پرمشتمل کھیپ آج حیدرآباد کے شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ پر لائی گئی۔ وہاں سے یہ خوراکیں ڈاکٹرس ریڈی لیب روانہ کی گئیں۔
Published: undefined
خیال رہے کہ ملک بھر میں پیر کے روز سے ٹیکہ اندازی مہم شروع ہو رہی ہے اور اس کے لئے بڑی تعداد میں ٹیکوں کی ضرورت ہے۔ اسپوتک ویکسین کے سبب ٹیکوں کی کمی کچھ حد تک پوری کی جا سکے گی۔ ریڈیز لیب کے مطابق جون سے ملک میں اسپوتنک وی ویکسین تیارکی جائے گی۔
Published: undefined
روس میں بنی اسپوتنک۔وی ویکسین کی پہلی کھیپ یکم مئی کو ایک خصوصی پرواز سے حیدرآباد کے شمش آباد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچی تھی۔ پہلی کھیپ میں ایک لاکھ 50 ہزار ویکسین پہنچی ہیں۔ یہ تیسری ویکسین ہے جو ہندوستان میں کورونا وائرس کے خلاف استعمال کی جا رہی ہے۔
روسی سفیر برائے ہند نکولے کودکشئے نے توقع ظاہر کی کہ ہندوستان میں اس ٹیکہ کی پیداوار میں بتدریج اضافہ ہوگا اور ہر سال تقریبا850ملین ڈوز کی تیاری ہوسکے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز