اسپائس جیٹ طیاروں میں خرابی کی خبریں لگاتار سامنے آ رہی ہیں۔ گزشتہ ایک مہینے میں کبھی طیاروں میں پرواز کے بعد خرابی پائی گئی، اور کبھی لینڈنگ میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑا۔ اس تعلق سے ڈی جی سی اے نے طیارہ کمپنی سے گزشتہ دنوں وضاحت بھی طلب کیا تھا۔ اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ پیر کے روز بوئنگ بی 737 طیارہ کے اگلے پہیے کے ٹھیک سے کام نہیں کرنے کی وجہ سے مسافروں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈی جی سی اے کے افسران نے بتایا کہ اسپائس جیٹ کی دوبئی-مدورائی پرواز میں 11 جولائی کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑا۔ طیارہ وی ٹی-ایس زیڈ کے منگلور-دوبئی کے پہیے میں آئی خرابی کے بعد اس کو پرواز کی اجازت نہیں ملی، اور کچھ تاخیر سے دوسرے طیارے سے مسافروں کو روانہ کیا گیا۔
Published: undefined
ڈی جی سی اے افسران نے کہا کہ پیر کو بوئنگ بی 737 میکس طیارہ جس کا رجسٹریشن نمبر وی ٹی-ایس زیڈ کے ہے، سے منگلورو-دوبئی پرواز کا انتظام کیا جا رہا تھا۔ انھوں نے بتایا کہ طیارہ کے اترنے کے بعد انجینئر نے جائزہ لیا اور پایا کہ اگلے پہیے کچھ زیادہ ہی دبے ہوئے ہیں۔ افسران نے یہ بھی بتایا کہ انجینئر نے اس کے بعد طیارہ کے پرواز بھرنے کی اجازت نہیں دینے کا فیصلہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ طیارہ کمپنی نے دوسرا طیارہ ممبئی سے دوبئی کے لیے روانہ کیا تاکہ اس سے دوبئی-مدورائی کی پرواز کو کینسل نہ کرنا پڑے۔
Published: undefined
دوسری طرف اسپائس جیٹ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ’’11 جولائی کو اسپائس جیٹ دوبئی-مدورائی پرواز ایس جی-23 میں آخر وقت میں تکنیکی مسئلہ کے سبب تاخیر ہوئی تھی۔ مسافروں کو ہندوستان لانے کے لیے فوراً متبادل طیارہ کو بھیجا گیا۔ معمولی تکنیکی مسئلہ کے حل کے بعد پہلے طیارہ نے ہندوستان واپس پرواز بھری۔‘‘ کمپنی نے مزید کہا کہ ’’پرواز میں تاخیر کسی بھی ایئرلائن کے ساتھ ہو سکتی ہے۔ اس پرواز کے ساتھ کوئی سیکورٹی کا خوف یا خطرہ پیدا نہیں ہوا ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز