قومی دارالحکومت کے وجے چوک میں ہفتہ کے روز منعقدہ بیٹنگ ریٹریٹ کے دوران 1000 سے زیادہ ڈرونز نے شائقین کو مسحور کیا اور حب الوطنی کے جذبے سے سامعین کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
Published: undefined
بیٹنگ دی ریٹریٹ کی تقریب کے اختتام پر پہلی بار لائٹ شو کے ایک حصے کے طور پر 1000 ڈرونزسے ناقابل فراموش پری ریکارڈ شدہ اور میوزیکل پریزنٹیشن پیش کیاگیا۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان چین، روس اور برطانیہ کے بعد چوتھا ملک بن گیا جس نے 1000 ڈرونز کے ساتھ اتنے بڑے پیمانے پر ڈرون شو کا اہتمام کیا۔
Published: undefined
بیٹنگ ریٹریٹ کی تقریب کے اختتام کے موقع پر لیزر شو کے دوران 'وندے ماترم' کی دھن بجائی گئی۔ اسٹارٹ اپ Botlab Dynamics کی طرف سے آزادی کے امرت مہوتسو کے ضمن میں 10 منٹ کے ڈرون شو کا اہتمام کیا گیا تھا۔
Published: undefined
دستے کے کمانڈر نے بیٹنگ ریٹریٹ تقریب کا اختتام کرنے کے لیے صدر کی منظوری طلب کی، جس کے ساتھ افواج نے اپنے کیمپوں میں واپسی پریڈ شروع کی۔ واپسی پریڈ میں بینڈ نے 'سارے جہاں سے اچھا' کی دھن بجائی۔
Published: undefined
بیٹنگ دی ریٹریٹ کے موقع پر آرمی کے بینڈ نے 'اے میرے وطن کے لوگوں' کی دھن بجائی جس نے سب کو مسحور کردیا۔ تقریب میں موجود صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند، وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے تالیوں سے اس کا خیر مقدم کیا۔
Published: undefined
بیٹنگ ریٹریٹ کے موقع پر راشٹرپتی بھون بشمول نارتھ بلاک ساؤتھ بلاک کو رنگ برنگی قمقموں سے سجایا گیا تھا۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند اس پروگرام میں مہمان خصوصی تھے۔ پروگرام میں فوج، بحریہ، فضائیہ اور سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز کے بینڈز کے ذریعہ 26 دھنیں بجائی گئیں۔ فوج کے مارچ کرنے والے دستوں نے وجے چوک پر 'قدم قدم بڑھے جا' کی دھن پر پریڈ کی، جو قابل دید تھی۔
Published: undefined
اس بار بیٹنگ ریٹریٹ میں مہاتما گاندھی کے پسندیدہ بھجن کی دھن'ابائیڈ ود می' نہیں سنائی دی۔ بیٹنگ ریٹریٹ کے لیے 26 گانے ریکارڈ کیے گئے تھے، جن میں 'ابائیڈ ود می' شامل نہیں تھا۔ یہ مہاتما گاندھی کی برسی سے ایک دن پہلے 29 جنوری کو منعقد ہونے والی بیٹنگ ریٹریٹ تقریب کے اختتام پر سنایا جاتا تھا۔
Published: undefined
اس بار بیٹنگ ریٹریٹ میں 'کیرالہ'، 'ہند کی سینا' اور 'اے میرے وطن کے لوگو' کی دھنیں بنیادی طور پر شامل تھیں۔ بگلرز نے اقبال کے لکھے ہوئے گیت سارے جہاں سے اچھا کی دھن بجائی۔ پوری تقریب میں 44 بگلرز، 16 ٹرمپیٹ پلیئرز اور 75 ڈرمر نے حصہ لیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز