پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان پر حملے کے بعد پاکستان کے حالات خراب ہو گئے ہیں۔ پاکستان کے شہر گوجرانوالہ میں جمعرات کو پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر فائرنگ سے سابق وزیر اعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے زخمی ہونے کے بعد ملک بھر کے کئی شہروں میں احتجاج جاری ہے۔ اب خبریں آ رہی ہیں کہ اسلام آباد میں لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔ اس دوران پانی، راشن اور میڈیکل جیسی خدمات جاری رہیں گی۔ بتایا جا رہا ہے کہ لاک ڈاؤن کی کوئی تاریخ طے نہیں کی گئی ہے۔ اسلام آباد میں لاک ڈاؤن اگلے احکامات تک جاری رہے گا۔ یہ حکم وزیراعظم شہباز شریف نے جاری کیا ہے۔
Published: undefined
عمران خان نے اسپتال سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ ان پر حملہ شہباز شریف، رانا ثناء اللہ اور میجر جنرل فیصل کے کہنے پر کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں معلومات مل رہی ہیں اور وہ اس کی بنیاد پر یہ کہہ رہے ہیں۔ عمران خان کا یہ بیان پی ٹی آئی کے اسد عمر اور میاں اسلم اقبال نے میڈیا کو جاری کیا۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ عمران کے اس الزام کے بعد پاکستان میں حکومت کے خلاف مظاہروں میں شدت آئے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز