قومی خبریں

نئے ہندوستان میں بھی وہی ظلم و ستم! سانحہ جلیانوالہ باغ کی برسی پر کانگریس کا بیان

کانگریس نے کہا، ’’13 اپریل 1919 کو سینکڑوں بے قصور لوگوں پر اقتدار پرستوں نے حملہ کیا تھا۔ نئے ہندوستان میں سینکڑوں بے قصور لوگوں پر ہر روز اقتدار پرستوں کا حملہ ہوتا ہے۔‘‘

تصویر ٹوئٹر / @INCIndia
تصویر ٹوئٹر / @INCIndia 

نئی دہلی: جلیانوالہ باغ کی 103ویں برسی کے موقع پر کانگریس نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ’آمرانہ ذہنیت‘ کے حوالہ سے موجودہ حکومت پر حملہ بولا اور کہا کہ نئے ہندوستان کو بھی انہی پرانے ظلم و ستم کا سامنا ہے۔ کانگریس نے کہا، ’’13 اپریل 1919 کو سینکڑوں بے قصور لوگوں پر اقتدار پرستوں نے حملہ کیا تھا۔ نئے ہندوستان میں سینکڑوں بے قصور لوگوں پر ہر روز اقتدار پرستوں کا حملہ ہوتا ہے۔‘‘

Published: undefined

کانگریس نے مزید کہا، ’’وہ اپنے جائز حقوق کے لئے پرامن طریقہ سے لڑ رہے تھے۔ ان میں سے سینکڑوں نے ظلم و ستم کا سامنا کرتے ہوئے اپنی جان گنوا دی۔ چاہے وہ جلیانوالہ باغ کا احتجاج ہو یا سال بھر چلی کسان تحریک، دنوں ایک جیسے تھے۔‘‘

Published: undefined

پارٹی نے کہا کہ "سچائی اور انصاف کی آواز کو طاقتور کے ذریعہ طاقت کے پہیوں کے نیچے کچلنا ظلم کے 'قواعد' کی کتاب میں پہلی چال رہی ہے۔ پیارے ہندوستانیو! جب آپ دیکھیں کہ یہ چال چلی جا چکی ہے، تو حق کی آواز میں آواز ملائیں اور انصاف کے لیے کھڑے ہو جائیں۔"

Published: undefined

دریں اثنا، کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ "103 سال پہلے جلیانوالہ باغ کے قتل عام نے مطلق العنان حکمرانی کی بربریت دنیا کے سامنے ظاہر کر دی تھی۔ بہادر شہیدوں کو عاجزانہ خراج عقیدت۔ ان کی عظیم قربانی نسلوں کو ناانصافی کے خلاف لڑنے کی ترغیب دیتی رہی ہے۔"

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined