نئی دہلی: روسی کورونا ویکسین ’اسپوتنک وی‘ پونے میں واقع سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا میں تیار کی جائے گی اور ہر سال 300 ملین (30 کروڑ) خوراکوں کی پیداواری کا ہدف طے کیا گیا ہے۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیرم انسٹی ٹیوٹ تعداد کے لہٰذ سے دنیا میں سب سے بڑا ویکسین کا تخلیق کار آر ڈی آئی ایف (رشین ڈائریکٹ انوسٹمنٹ فنڈ) کے اشتراک سے آئندہ ستمبر کے مہینے سے ویکسین تیار کرنے کا عمل شروع کرے گا۔
Published: undefined
اسپوتنک وی کی تیاری کے سلسلہ میں ڈرگ کنٹرولر جنرل آف ٓنڈیا (ڈی سی جی آئی) کی منظوری حاصل کرنے کے بعد ٹیکنالوجی کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ دونوں شراکت دار یکجا ہو کر ملک میں سال بھر کے دوران 30 کروڑ اسپوتنک وی کی خوراکیں تیار کریں گے۔
Published: undefined
سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے سربراہ ادار پوناوالا نے کہا کہ ’’ہم اسپوتنک ویکسین کی پیداوار کے لئے آر ڈی آئی ایف کے ساتھ شراکت داری کر کے بے حد خوش ہیں۔ ہم آنے والے مہینوں میں لاکھوں خوراکیں تیار کرنے کی امید کرتے ہیں۔ آزمائش ستمبر کے مہینے سے شروع ہو جائے گی۔‘‘
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ ’’اعلیٰ افادیت اور بہترین سیکورٹی فروفائل کے لحاذ سے یہ اہم ہے کہ اسپوتنک ویکسین ہندوستان اور دنیا بھر کے لوگوں کے لئے دستیاب ہو۔ وائرس کے حوالہ سے غیر یقینی صورت حال کے پیش نظر بین الاقوامی اداروں اور حکومتوں کو کورونا وبا کے خلاف مہم کے لئے تعاون کرنا اہم ہے۔
Published: undefined
وہیں، رشین ڈائریکٹ انوسٹمنٹ فنڈ کے سی ای او کیرل دیمتریو نے کہا، ’’آر ڈی آئی ایف کو دنیا کے سب سے بڑے ویکسین کی پیداواری کرنے والے سیرم انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ تعاون کر کے خوشی ہو رہی ہے۔ یہ اسٹریٹجک شراکت داری پیداواری کی صلاحیت میں اضافہ کے لحاذ سے کافی اہم اقدام ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز