ترواننت پورم: کیرالہ کی پندرہویں اسمبلی کے پہلے اجلاس میں 4 جون کو مالی سال 2021-22 کے لئے نظرثانی شدہ بجٹ پیش کیا جائے گا۔ یہ اجلاس 24 مئی سے 140 نو منتخب ارکان اسمبلی کی حلف برداری کے ساتھ شروع ہوگا۔ وزیر خزانہ کے این بال گوپال 14 جون کو ختم ہونے والے اس 14 روزہ اجلاس میں 4 جون کو بجٹ اور اکاؤنٹ پر ووٹ پیش کریں گے۔ پروٹیم اسپیکر پی ٹی اے رحیم نئے ایم ایل اے کو اپنے عہدے اور رازداری کا حلف دلائیں گے۔
Published: undefined
قبل ازیں کنّو منگلم اسمبلی حلقہ کی نمائندگی کرنے والے، پی ٹی اے رحیم نے گزشتہ جمعہ کو راج بھون میں گورنر عارف محمد خان کے سامنے عارضی اسپیکر کی حیثیت سے حلف لیا تھا۔ اسپیکر کا انتخاب 25 مئی کو ہوگا۔ اگرچہ پلکڑ میں، ترتھلا حلقہ کی نمائندگی کرنے والے ایم بی راجیش کو ایل ڈی ایف کے ایوان کے اسپیکر کے امیدوار کے طور پر نامزد کیا گیا ہے، تاہم حزب اختلاف یو ڈی ایف نے ابھی تک کسی نام کا اعلان نہیں کیا ہے۔
Published: undefined
اس سے قبل، کابینہ نے گورنر کے خطاب کے لئے ایک مسودہ تیار کرنے کے واسطے کے این بال گوپال، کے راجن، کے کرشن کٹی اور اے کے ششیندرن کے طور پر ایک چار رکنی ذیلی کمیٹی تشکیل دی ہے، جو 28 مئی کو روایتی طریقے سے پالیسی خطاب کریں گے۔
Published: undefined
اس خطاب کے لئے’موومنٹ آف تھینکس آف گورنر‘ پر 31 مئی، یکم اور 2 جون کو تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اجلاس کورونا کی سخت رہنما ہدایات پر عمل کرتے ہوئے منعقد کیا جائے گا۔ اسمبلی احاطے میں آنے والے تمام لوگوں کو کورونا منفی رپورٹ دکھانا بھی لازمی ہوگا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز