قومی خبریں

وارانسی میں بیک وقت کورونا کے 125 مریضوں کے انکشاف سے ہڑکمپ! سی ایم او پیش کی وضاحت

وزیر اعظم مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں کورونا کے بیک وقت 125 پازیٹو مریضوں کی اطلاع پر ہڑکمپ مچ گیا، تاہم بعد میں سی ایم او وارانسی نے کہا کہ سرور کی گڑبڑی کے سبب ڈیٹا انٹری نہیں ہو پا رہی تھی

کورونا وائرس / آئی اے این ایس
کورونا وائرس / آئی اے این ایس 

وارانسی: وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ انتخاب وارانسی میں بیک وقت 125 کورونا کے مریضوں کی تشخیص کی گئی ہے۔ اس پر سی ایم او وارانسی نے وضاحت پیش کی ہے کہ بی ایچ یو کی لیب میں دو دنوں سے سرور میں گڑبڑی چل رہی تھی، اس وجہ سے ڈیٹا انٹری نہیں ہو پا رہی تھی، اب ایک ساتھ کئی دنوں کا ڈیٹا درج کیا گیا ہے۔ وارانسی میں اتنے مریضوں کے انکشاف کے بعد نگرانی کمیٹیوں کو فعال کر دیا گیا ہے۔

Published: 01 Apr 2021, 3:40 PM IST

سی ایم او نے کہا کہ کورونا کے مریضوں کی ’کانٹیکٹ ٹریسنگ‘ کے حوالہ سے کل سے محکمہ تعلیم کے اساتذہ کی ٹیم کام کرے گی، اس کے علاوہ آنگن باڑی کی ٹیم بھی اپنے دیہی علاقوں میں نگرانی کمیٹی کے طور پر فعال کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل سے کانٹیکٹ ٹریسنگ میں ڈھائی سو اساتذہ اپنے خدمات انجام دیں گے۔

Published: 01 Apr 2021, 3:40 PM IST

سی ایم او ورانسی نے بتایا کہ ضرورت پڑی تو 5 دن کے اندر ایل1 اور ایل 2 اسپتال پھر سے شروع ہو جائیں گے، فی الحال بی ایچ یو میں 400 اور دین دیال اپادھیائے اسپتال میں 200 بستروں کی صلاحیت موجود ہے۔

Published: 01 Apr 2021, 3:40 PM IST

خیال رہے کہ اتر پردیش میں بدھ کے روز 24 گھنٹوں میں 1230 نئے معاملات درج ہوئے۔ سب سے زیادہ 361 معاملات لکھنؤ میں اور وارانسی میں 100 کیسز درج کیے گئے۔ الہ آباد میں ایک ہی دن میں 213 نئے کیسز پائے گئے اور دو افراد کی موت ہو گئی۔ لکھنؤ یونیورسٹی کے 7 پروفیسرز بھی کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔ ریاست میں گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران فعال معاملات کی تعداد دوگنی سے زیادہ بڑھ چکی ہے۔

Published: 01 Apr 2021, 3:40 PM IST

24 مارچ کو ریاست میں سرگرم معاملات کی تعداد 4388 تھی جو 30 مارچ کو بڑھ کر 9195 ہوگئی۔ بدھ کی صبح کی معلومات کے مطابق ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 918 نئے کورونا مریض پائے گئے اور 10 افراد کی موت ہو گئی۔ اس سے ایک دن پہلے یوپی میں کورونا سے پانچ افراد کی موت ہو گئی۔ یوپی میں کورونا کے سب سے زیادہ 2919 فعال کیسز دارالحکومت لکھنؤ میں ہیں۔ منگل کے روز لکھنؤ میں 446، غازی آباد میں 39، کانپور نگر میں 35، الہ آباد میں 36، وارانسی میں 28، پرتاپ گڑھ میں 24 اور گورکھپور میں 23 نئے معاملات درج ہوئے۔

Published: 01 Apr 2021, 3:40 PM IST

یوپی میں یکم اپریل سے 45 سال سے زیادہ عمر کے تمام لوگ کورونا ویکسین لے سکتے ہیں۔ ریاست میں اب تک کل 4675434 افراد ویکسین کی پہلی خوراک لے چکے ہیں۔ 990519 افراد نے دوسری خوراک بھی لے لی ہے۔ ریاست میں اب تک کل 5665953 ویکسین کی خوراکیں دی جا چکے ہیں۔ ویکسینیشن تمام میڈیکل کالجوں، ضلعی اسپتالوں اور کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز میں کی جا رہی ہے۔

Published: 01 Apr 2021, 3:40 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 01 Apr 2021, 3:40 PM IST