قومی خبریں

دہلی امبارکیشن پوائنٹ سے حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ مکمل، 56 پروازوں سے 19344 حجاج کرام کی وطن واپسی

حج بیت اللہ 2023 کے مقدس فریضہ کی ادائیگی کے لیے ملک کے سب سے بڑے امبارکیشن پوائنٹ اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمنل 3 سے روانہ ہونے والے حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ مکمل ہو گیا

<div class="paragraphs"><p>حجاج کرام کا استقبال کرتیں دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن&nbsp;</p></div>

حجاج کرام کا استقبال کرتیں دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن 

 

نئی دہلی: حج بیت اللہ 2023 کے مقدس فریضہ کی ادائیگی کے لیے ملک کے سب سے بڑے امبارکیشن پوائنٹ اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمنل 3 سے روانہ ہونے والے حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ مکمل ہو گیا۔ سعودی ایئر لائنس کی 56 ویں اور آخری اڑان 163 حجاج کرام کو لے کر دہلی پہنچی۔ اسی کے ساتھ دہلی امبارکیشن پوائنٹ سے حج بیت اللہ کے لیے روانہ ہونے والے دہلی اور دیگر ریاستوں مغربی اترپردیش، ہریانہ، پنجاب، اتراکھنڈ، چنڈی گڑھ، ہماچل پردیش،بہار اور جموں کشمیر کے کل 19344 حجاج کرام آج امن و سلامتی کے ساتھ اپنے وطن عزیز اور اہل و عیال تک پہنچ گیے۔

Published: undefined

ان حجاج میں 10307مرد اور 9037 عورتیں شامل ہیں۔ واضح ہوکہ گذشتہ 22 مئی 2023 سے 6 جون 2023 تک دہلی سے روانہ ہونے والے حجاج کی مجموعی تعداد 19399 تھی ان میں انڈین حج مشن سعودی عربیہ سے موصول دفتری اطلاع کے مطابق چند حجاج علالت اور صحت کی خرابی کی وجہ سے ابھی واپس نہیں آسکے ہیں ان کی واپسی صحت یابی کے بعد ہوگی۔

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی کی جانب سے فراہم اطلاع کے مطابق گذشتہ 3 جولائی 2023 سے جاری کل 56 پروازوں کے ذریعے وطن واپس ہونے والے حجاج کی سہولیات کے لیے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے سابقہ برسوں کی طرح اس سال بھی تمام تر ضروری انتظامات کیے گیے۔

Published: undefined

اس درمیان ایئرپورٹ پر حجاج کرام کے استقبال اور انہیں اپنے تمام سازو سامان کے ساتھ ان کے رشتہ داروں تک پہنچانے کے لیے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئر پرسن کوثر جہاں، ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی، ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسر محسن علی ودیگر اسٹاف بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیں دور درا ز کے صوبوں اور علاقوں کے حجاج اور انہیں لینے کے لیے دہلی آنے والے ان کے رشتہ داروں اور اہل خانہ کے قیام کے لیے حج منزل میں پہلے کی طرح مناسب انتظامات کیے گیے اور انہیں صحت خدمات فراہم کرنے کے لیے دہلی سرکار کے ڈاکٹروں کی ایک خصوصی ٹیم ایرپورٹ اور حج منزل پر بھی طبی خدمات انجام دیتی رہی۔

Published: undefined

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئر پرسن کوثر جہاں نے تمام حجاج کرام کو امن و سلامتی کے ساتھ وطن واپس لوٹنے اور اپنے اہل و عیال تک پہنچنے کے لیے انہیں مبارکباد پیش کی اور ان سے ملک میں امن و سلامتی کے لیے دعاء کرنے کی اپیل بھی کی۔ چیئرپرسن کوثر جہاں نے سبھی محکموں،افسروں،ذمہ داروں اور ان تمام لوگوں کا جنہوں نے حاجیوں کی خدمت کی ان سبھی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined