بہار اسکول امتحانی کمیٹی کے ذریعہ منعقد ہونے والے میٹرک کے سالانہ امتحان 2022 کا نتیجہ جمعرات کی سہ پہر جاری کیا جائے گا۔ کمیٹی کے چیئرمین آنند کشور نے بتایا کہ امتحان کا نتیجہ بہار کے وزیر تعلیم وجے کمار چودھری جاری کریں گے۔ اس موقع پر محکمہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری سنجے کمار بھی موجود رہیں گے۔
Published: undefined
میٹرک کا امتحان 17 فروری سے 24 فروری تک منعقد ہوا۔ اس سال اس امتحان میں کل 16 لاکھ 48 ہزار 894 امیدوار شریک ہوئے تھے جن میں سے 8 لاکھ 42 ہزار 189 لڑکے اور 8 لاکھ 6 ہزار 705 لڑکیاں ہیں۔ امتحان کے لیے ریاست بھر میں 1525 امتحانی مراکز قائم کیے گئے تھے۔
Published: undefined
کمیٹی اس سال امتحانات کے نتائج 35 دنوں کے اندر جاری کر رہی ہے۔ پچھلے سال امتحان کا نتیجہ 5 اپریل کو جاری کیا گیا تھا۔ کورونا کی وجہ سے 2020 اور 2021 میں امتحانی نتائج کے اجرا میں تاخیر ہوئی تھی۔ اس سال کے شروع میں کمیٹی نے 12ویں کے امتحانی نتائج جاری کیے ہیں۔
Published: undefined
مرحلہ 1- سب سے پہلے بہار بورڈ کی ویب سائٹ biharboardonline.bihar.gov.in پر جائیں۔
مرحلہ 2- "بہار بورڈ 10 ویں نتیجہ 2022" کے لنک پر کلک کریں۔
مرحلہ 3- اپنا رول نمبر اور رجسٹریشن نمبر درج کریں۔
مرحلہ 4- اب سمٹ پر کلک کریں۔
مرحلہ 5- نتیجہ آپ کی اسکرین پر نظر آجائے گا۔ اسے ڈاؤن لوڈ کریں (بی ایس ای بی 10 ویں نتیجہ ڈاؤن لوڈ) اور اس کا پرنٹ آؤٹ نکال لیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined