دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کو صحت، داخلہ، بجلی، آب و صنعت محکموں کی اضافی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں، یہ محکمے پہلے ستیندر جین کے پاس تھے۔ ای ڈی نے گزشتہ پیر کے روز ستیندر جین کو منی لانڈرنگ کے ایک معاملے میں گرفتار کیا تھا اور منگل کو ایک عدالت نے انھیں 9 جون تک ای ڈی کی حراست میں بھیج دیا تھا۔
Published: undefined
دہلی حکومت کے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے ذریعہ بدھ کو جاری ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ’’جی این سی ٹی ڈی (کاروبار کا الاٹمنٹ) رول 193 کے ضابطہ 3 کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر اور وزیر اعلیٰ کے مشورے سے محکمہ صحت کا الاٹمنٹ کرتے ہیں۔ نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کو صنعت، بجلی، داخلہ، شہری ترقی، آبپاشی اور سیلاب کنٹرول و پانی، اس کے علاوہ ان کے پاس پہلے سے کچھ محکمات بھی ہیں۔‘‘
Published: undefined
اس درمیان جمعرات کو ایک پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے دعویٰ کیا کہ ذرائع نے انھیں کچھ مہینے پہلے ستیندر جین کی گرفتاری کی اطلاع دی تھی، اور انہی ذرائع نے اب بتایا ہے کہ مرکزی حکومت آنے والے دنوں میں منیش سسودیا کو بھی گرفتار کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ ’’میں نے کچھ مہینے پہلے ہی اعلان کر دیا تھا کہ مرکزی حکومت ستیندر جین کو ایک فرضی معاملے میں گرفتار کرنے جا رہی ہے۔ قابل اعتبار ذرائع نے مجھے اب یہ بتایا ہے کہ منیش سسودیا کو جلد ہی گرفتار کیا جائے گا۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined