غازی آباد: غازی آباد میونسپل کارپوریشن نے منگل کو غازی آباد کا نام تبدیل کرنے کی قرارداد منظور کر لی ہے۔ میئر سنیتا دیال نے کہا کہ غازی آباد کا نام تبدیل کرنے کے لیے ہرنندی نگر، گج پرستھ اور دودھیشو رناتھ نگر، یہ 3 نام تجویز کیے گئے ہیں۔ ان ناموں کو اب وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے پاس بھیجا جائے گا، جو اس معاملہ پر حتمی فیصلہ لیں گے۔
Published: undefined
تاہم، نام میں ایسی کسی بھی تبدیلی کے لیے بالآخر مرکز کی منظوری درکار ہوگی۔ میئر دیال نے کہا، ’’کونسلروں نے غازی آباد کا نام تبدیل کرنے کی قرارداد کو مکمل اکثریت سے منظور کیا ہے۔ نئے نام کا فیصلہ وزیر اعلیٰ کریں گے۔ غازی آباد کے لوگوں اور ہندو تنظیموں کے مطالبے کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ نام تجویز کیے گئے ہیں۔‘‘
Published: undefined
صاحب آباد حلقہ سے بی جے پی کے ایم ایل اے سنیل شرما نے کہا کہ گزشتہ سال انہوں نے اس سلسلے میں ریاست میں ایک تجویز پیش کی تھی۔ اسمبلی اس میں غازی آباد کا نام بدل کر گج پرستھ رکھنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔
دریں اثنا، ددھیشور ناتھ مندر کے پروہت مہنت نارائن گری نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ سال وزیر اعلیٰ کو 3 نام تجویز کیے تھے۔ گری کے مطابق، یہ نام مہابھارت سے متعلق ہیں کیونکہ موجودہ غازی آباد ضلع پہلے ہستینا پور کا حصہ تھا۔
Published: undefined
گری کے مطابق، یہ علاقہ ایک گھنا جنگل ہوا کرتا تھا، جس میں ہاتھی رہتے تھے، جسے ہندی میں 'گج' کہتے ہیں۔ گری نے دعویٰ کیا کہ اسی وجہ سے غازی آباد کو گج پرستھ کہا جاتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مغل بادشاہ اکبر کے قریبی ساتھی غازی الدین نے نام بدل کر غازی آباد کر دیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined