چنڈی گڑھ پنجاب کے کابینہ وزیر فوجا سنگھ سراری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ فوجا سنگھ پر حال ہی میں کرپشن میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔ کانگریس سمیت حزب اختلاف کے لیڈران نے فوجا سنگھ کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
Published: undefined
حال ہی میں فوجا سنگھ کی ایک آڈیو کلپ وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ اپنے او ایس ڈی کے ساتھ کرپشن سے کمائی کے بارے میں بات کر رہے تھے۔ تاہم، پنجاب کے کابینہ وزیر فوجا سنگھ نے کہا کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دے رہے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی کے وفادار سپاہی ہیں اور رہیں گے۔
Published: undefined
فوجا سنگھ سراری کی آڈیو کلپ ستمبر کے مہینے میں وائرل ہوئی تھی، جس کے بعد عام آدمی پارٹی نے انہیں دو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کئے تھے۔ اس استعفے کے بعد پنجاب کی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کا امکان ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق کئی وزرا کے محکمے بھی تبدیل کیے جا سکتے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ نئے چہروں کو موقع ملے گا۔ نئے چہروں کو آج شام 5 بجے سے پہلے گورنر کی رہائش گاہ پر ایک سادہ پروگرام میں حلف دلایا جا سکتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز