دیوبند: اتر پردیش حکومت کے ذریعہ خود مختار مدارس اسلامیہ کا سروے کرائے جانے کے سلسلہ میں جو صورتحال سامنے آئی ہے اس کے پیش نظر دارالعلوم دیوبند نے 24 ستمبر کو بلائے گئے اجلاس کی تاریخ کو تبدیل کرتے ہوئے اب 18ستمبر کر دیا ہے۔
Published: undefined
دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے آج اعلانیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ دارالعلوم دیوبند حالات کے پیش نظر 24تاریخ کے بجائے اب یہ اجلاس 18 ستمبر کو مسجد رشید میں منعقد کرنے جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دارالعلوم دیوبند ابھی میڈیا کے سامنے اس سلسلہ میں اپنا کوئی واضح موقف نہیں رکھنا چاہتا۔ مدارس کے اجلاس میں اتفاق رائے سے جو فیصلہ ہوگا اس کے بعد ہم اپنا موقف رکھیں گے۔
Published: undefined
واضح ہو کہ حکومت اتر پردیش 11ستمبر سے غیر سرکاری اور خود مختار مدارس کا سروے شروع کرنے جا رہی ہے اور اس کے لئے انہوں نے کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق دارالعلوم دیوبند نے اسی کے پیش نظر اپنے اجلاس کی تاریخ میں تبدیلی کی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined