سالم: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اتوار کے روز تمل ناڈو کے وزیر اعلی ای کے پلانی سوامی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کو وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر آر ایس) کے ذریعہ کنٹرول کیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے یہ الزام یہاں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ریلی میں ڈی ایم کے کی قیادت والے سیکولر ترقی پسند اتحاد کے تمام رہنماوں نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ آل انڈیا انا دراوڑا کژگم (اے آئی اے ڈی ایم کے) پارٹی پہلے جیسے نہیں رہی، وہ ختم ہوچکی ہے اور موجودہ اے آئی اے ڈی ایم کے پارٹی ماسک کے پیچھے ہے۔
Published: undefined
کانگریس لیڈر نے کہا کہ کورونا کی وبا اور اس کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے ماسک پہننا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم ہر جگہ ماسک دیکھتے ہیں۔ یہ پہچاننا مشکل ہے کہ ماسک کے پیچھے کیا اور کون ہے۔ انہوں نے مزید کہا ’’اگر آپ ماسک پہن کر مسکراتے ہیں تو لوگوں کو پتہ نہیں چلتا کہ آپ مسکرا رہے ہیں۔ اے آئی اے ڈی ایم کے کی حالت بھی ایسی ہی ہے۔ اگر آپ نقاب ہٹاتے ہیں تو آپ دیکھیں گے کہ یہ بی جے پی اور آر ایس ایس ہے، اے آئی اے ڈی ایم کے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرانی اے آئی اے ڈی ایم کے ختم ہوگئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined