ممبئی: مہاراشٹر میں جاری سیاسی ہلچل کے درمیان ادھو ٹھاکرے دھڑے نے اپنے ترجمان 'سامنا' میں ایک اداریہ کے ذریعے این سی پی کے خلاف بغاوت کرنے والے اور ایک الگ دھڑا تشکیل دینے والے لیڈروں کو سخت نشانہ بنایا۔ اداریہ میں وزیر اعظم مودی کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ 'سامنا' میں لکھا گیا ہے کہ ’’ملک میں بی جے پی کے مخالفین ملک کو ڈبونے والے ہیں، ایسا حملہ بھوپال سے وزیر اعظم مودی نے کیا اور اگلے 72 گھنٹوں میں ملک کو ڈبانے والے مہاراشٹر کے لوگوں نے بی جے پی سے ہاتھ ملایا اور وزیر کے طور پر حلف لے لیا۔ بی جے پی اقتدار کے لیے جو بھی ضروری ہے وہ کرنے کو تیار نظر آتی ہے۔ انہیں مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کو استعمال کر کے سیاسی مخالفین کی جماعتوں کو تباہ کرنے کی عادت ہے۔
Published: undefined
وزیر اعظم مودی کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے مزید لکھا ’’ملک کو ڈبونے کی اپوزیشن کی سازش کو ناکام بنا دو!' ایسا حکم ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے بھوپال میں دیا اور اگلے 72 گھنٹوں میں اپنے ملک کا بیڑہ غرق کرنے والوں میں سے ایک اجیت پوار سمیت تقریباً 40 ارکان اسمبلی کو بی جے پی نے پاک کر دیا۔ اجیت پوار سمیت 40 ارکان اسمبلی نے شرد پوار کا ساتھ چھوڑا اور براہ راست بی جے پی کے ساتھ اقتدار میں شامل ہو گئے۔
Published: undefined
سامنا میں اجیت گروپ کے کئی لیڈروں پر بھی بڑے الزامات لگائے گئے ہیں۔ 'سامنا' کے مطابق اجیت پوار پر خود وزیر اعظم مودی دیویندر فڑنویس نے 70000 کروڑ کے آبپاشی گھوٹالہ کا الزام لگایا تھا۔ کریٹ سومیا نے کاگل کے حسن مشرف پر ہزاروں کروڑ کی کرپشن کا الزام لگایا۔ وہ بھی اب اجیت پوار کے ساتھ بی جے پی اتحاد میں شامل ہو گئے اور وزیر بن گئے۔ فڑنویس اور سومیا ہی تھے جنہوں نے چھگن بھجبل کے خلاف مہم چلائی تھی۔ ولسے پاٹل، دھننجے منڈے بھی گئے۔ بی جے پی میں شامل ہونے سے اب یہ سب سکون کی نیند سو سکیں گے۔ مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
بھجبل کے جیل سے رہا ہونے کے بعد بھی بدعنوانی کے کئی جرائم درج ہونے کے بعد پوار نے انہیں مہاراشٹر میں وزیر بنا کر وقار بخشا۔ اب ان جرائم کو دور کرنے کے لیے وہ بی جے پی میں چلے گئے۔ ای ڈی نے پرفل پٹیل کی رہائش گاہ کی دو منزلوں کو ضبط کر لیا اور وہاں ای ڈی کا دفتر بنا دیا۔ اب نئے سیاسی ڈرامے کی وجہ سے پٹیل سکون سے سو سکیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز