شیوسینا کے سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے ایک گفتگو میں یہ ایک چونکا دینے والا انکشاف کیاکہ " جب میں اپنی ریڑھ کی ہڈی کے علاج کے لیے اسپتال میں داخل تھا، تب ہی باغیوں نے میری قیادت میں مہاوکاس اگھاڑی(ایم وی اے) حکومت کو گرانے کی سازش رچی تھی۔لیکن انہیں کامیابی نصیب نہیں ہوئی تھی۔"
Published: undefined
واضح رہے کہ مہاوکاس اگھاڑی حکومت کے وزیر اعلی ادھوٹھاکرے نومبر 2021؍ میں اپنی گردن اور ریڑھ کی ہڈی کی تکلیف کے علاج کے لیے اسپتال داخل ہوئے تھے اس دوران ادھو ٹھاکرے نے ایک ہفتے میں دو سرجری کروائیں، لیکن پریشان کنبہ کو یہ بات ستائی جا رہی تھی کہ ادھو ٹھاکرے کی حالت نازک بنی ہوئی ہے ۔اس کے باوجود اُن کی پارٹی کے شرارتی عناصر نے حکومت گرانے کی کوشش کی تھی۔
Published: undefined
انہوں نےمزید کہا کہ" میں اس خوفناک تجربے کے بارے میں بات کرنے سے گریز کرتا ہوں کیونکہ میں کوئی ہمدردی نہیں چاہتا ہوں , دراصل اپنی پہلی سرجری کے بعد میں ٹھیک ہو گیا لیکن ایک ہفتے سے زیادہ وقت کے بعد میری گردن میں ایک جگہ پر خون جم گیا تھا اور میری گردن کے نیچے کی تمام حرکتیں ختم ہو گئی تھیں"
Published: undefined
ادھو ٹھاکرے نے پارٹی کے ترجمان 'سامنا میں میراتھن انٹرویو کے دوران یہ باتیں کہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت وہ عملی طور پر مفلوج ہو گئے تھے ،ڈاکٹروں نے رپورٹ دیکھ کر اسے خون جم گیا ہے کہہ کر اس کا علاج شروع کیا اور خوش قسمتی سے ڈاکٹروں نے میرا کامیاب آپریشن کیا اور اسی لیے میں آج آپ کے سامنے ہوں۔"
Published: undefined
شیو سینا سربراہ نے کہا کہ اس مدت کے دوران وہ اپنے بازوؤں اور ٹانگوں سمیت مکمل نقل و حرکت کھو چکےتھے۔ جب وہ بے حرکت تھے، (مستقبل کے) باغی بظاہر بہت زیادہ متحرک تھے اور شیو سینا کے مفادات کے خلاف کام کر رہے تھے اوریہ افواہیں پھیلائی جا رہی تھیں کہ اُدھو ٹھاکرےدوبارہ کبھی صحت یاب نہیں ہوں گے اور جب کہ کچھ کی خواہش تھی کہ وہ واپس نہ آئیں۔ جبکہ ہزاروں عام لوگوں نے ان کی حمایت کی اوران کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کیں۔
Published: undefined
انہوں نے کہاکہ" یہ وہ وقت تھا جب میں نے انہیں (اس وقت کے وزیر اور موجودہ سی ایم ایکناتھ شندے) کو پارٹی کی دیکھ بھال کے لیے نمبر 2کے طور پر سونپا تھالیکن جب مجھے ان کی سب سے زیادہ ضرورت تھی وہ مجھے نیچے لانے کی سازش میں مصروف تھے۔"ادھو ٹھاکرے نے اپنی آواز میں تلخ لہجے کے ساتھ کہاکہ یہ دردناک سچائی پوری زندگی ان ساتھ رہے گی۔
Published: undefined
انہوں نےشندے کو سیکنڈ ان کمانڈ کا عہدہ سونپنے کے بعد کہاکہ"تم نے اس اعتماد کو ختم کیا اور میری غیر موجودگی میں پارٹی کو سنبھالنے کے لیے ایمان کو دھوکہ دیا۔"
Published: undefined
باغی منقسم دھڑے کا حوالہ دیتے ہوئے ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ جس نے بالآخر ۳۰جون کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حمایت سے نئی حکومت تشکیل دی ، جسے ’حقیقی شیو سینا‘ ہونے اور بالاصاحب ٹھاکرے کے تئیں اپنی وفاداری کا اعلان کرتے ہوئے وہ لوگ خوش ہوئے۔اب وہ دوسرے لوگوں کے باپ کو بھی 'چوری کرنا چاہتے ہیں کیونکہ ان کے پاس دیکھنے کے لائق کوئی باپ نہیں ہے!"
Published: undefined
انہوں نے سردار ولبھ بھائی پٹیل اور نیتا جی سبھاش چندر بوس کے ساتھ بھی ایسا ہی کیاان کا ارادہ شیوسینا کو ٹھاکرے سے الگ کرکے تباہ کرنا ہے جیسا کہ وہ کانگریس کو اسے گاندھی خاندان سے الگ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
Published: undefined
ٹھاکرے نے سختی سے بی جے پی پر الزام لگایا کہ اس نے شیوسینا،نیشنلسٹ کانگریس پارٹی،کانگریس کی ایم وی اے حکومت کو گرانے کے لیےہزاروں کروڑ روپے" خرچ کیے اور باغیوں کو انتخابات کا سامنا کرنے کی ہمت بھی دی کہ انتخاب جیتنے میں جو بھی لگے گا وہ فراہم کریں گے۔ اب وہ کہتے ہیں کہ این سی پی،کانگریس کے ساتھ اتحاد کرنا ایک غلطی تھی۔لیکن ڈھائی سال اس اگھاڑی کاحصہ رہے ہیں۔
Published: undefined
انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ اگر بی جے پی نے 2019میں اپنا وعدہ پورا کیا ہوتا تو موجودہ بحران پیدا نہ ہوتا۔’بھارت درشن‘ یا ہزاروں لاکھوں خرچ کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی اوریہ سب کچھ وقار کے ساتھ ہوتا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined