علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں کورونا انفیکشن کی وجہ سے کئی اساتذہ کا انتقال ہو چکا ہے، اور لوگ اس بات کو لے کر تشویش میں مبتلا ہیں کہ آخر اے ایم یو (علی گڑھ مسلم یونیورسٹی) میں مہلوکین کی تعداد درجنوں میں کیوں ہے! لوگوں کے ذہن میں یہ سوال بھی گشت کر رہا ہے کہ کیا اے ایم یو کے اساتذہ کو مناسب علاج مہیا نہیں کی جا رہی۔ اس سلسلے میں ایک رپورٹ پی ایم نریندر مودی کے پاس بھی پہنچی جس پر انھوں نے جانچ کی کارروائی شروع کی۔ اس تعلق سے جو تحقیقاتی رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ اے ایم یو کورونا سے ہلاک ہونے والے اساتذہ کی تعداد کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے۔
Published: 17 May 2021, 6:11 PM IST
دراصل وزیر اعظم نریندر مودی نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے اے ایم یو کے وائس چانسلر سے بات کی اور صحیح صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے فوراً ہی ریاستی وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو بھیجا تاکہ وہ کیمپس میں اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کرسکیں، کورونا کے علاج کے بنائے گئے سنٹر کا معائنہ کرسکیں،مربوط کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر اور کورونا مریض کے لئے جو سہولت ہے اس کی مانیٹرنگ کرسکیں۔ وزیر اعلی نے کورونا مثبت مریض کو حاصل موجودہ سہولت کا خود سے جائزہ لیا اور اس کی جانچ کی۔ اس کے علاوہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے وائس چانسلر اور باقی ممبرسے بھی ملاقات کی اور صحیح صورت جاننے کی کوشش کی۔
Published: 17 May 2021, 6:11 PM IST
جانچ رپورٹ سے پتہ چلا کہ وزیر اعظم مودی کو جو رپورٹ ملی تھی وہ مبالغہ آمیز اور گمراہ کن تھی۔ وائس چانسلر نے وزیر اعظم کو حقیقی تصویر سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ اموات کی اخباری اطلاعات میں طویل عرصے سے ریٹائرڈ پروفیسرز کے نام شامل تھے جو علی گڑھ میں نہیں رہتے تھے۔ وہ زیادہ تر دل کے دورے اور فالج کے باعث فوت ہوئے تھے۔ صرف 16 اموات کی تصدیق کووڈ سے ہوئی۔ ان میں سے نو جواہر لال نہرو میڈیکل کالج اسپتال، اے ایم یو میں انتقال کر گئے، تین شہر کے نجی اسپتالوں میں اور چار شہر کے باہر فوت ہوئے۔اس جانچ رپورٹ کے بعد وزیر اعظم نے اطمینان کی سانس لی۔
Published: 17 May 2021, 6:11 PM IST
قابل ذکر بات یہ ہے کہ وزیر اعظم کی مداخلت کے بعد کیمپس میں موجود سہولت میں اضافہ کیا گیااور یونیورسٹی حکام کا کہنا ہے کہ وہ کیمپس میں ذاتی طور پر سہولتوں کی بہتری کو یقینی بنانے پر وزیر اعظم کے مشکور ہیں۔ پی ایم مودی نے اے ایم یوکو یقین دلایا کہ یونیورسٹی کی مددکرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ نے یونیورسٹی کو مکمل مدد فراہم کی، علاوہ ازیں وائس چانسلر نے صورتحال سے نمٹنے کے لئے عملی طور پر کئی اہم اقدامات کئے۔
Published: 17 May 2021, 6:11 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 17 May 2021, 6:11 PM IST