قومی خبریں

نریندر مودی کے جھوٹ کا معیار گر چکا، عوام کو بھٹکانے کی کوشش، ہندو-مسلم والے بیان پر راہل گاندھی کا سخت ردعمل

راہل گاندھی نے ایکس پر لکھا، ’’پہلے مرحلہ کی رائے دہی میں مایوسی ہاتھ لگنے کے بعد نریندر مودی کے جھوٹ کا معیار اتنا گر گیا ہے کہ گھبرا کر وہ اب عام کو مسائل سے بھٹکانا چاہتے ہیں۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی / تصویر بشکریہ ’ایکس‘</p></div>

راہل گاندھی / تصویر بشکریہ ’ایکس‘

 

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے انتخابی جلسوں کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے دئے گئے بیانوں پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ راہل گاندھی نے ایکس پر لکھا، ’’پہلے مرحلہ کی رائے دہی میں مایوسی ہاتھ لگنے کے بعد نریندر مودی کے جھوٹ کا معیار اتنا گر گیا ہے کہ گھبرا کر وہ اب عام کو مسائل سے بھٹکانا چاہتے ہیں۔‘‘

Published: undefined

کانگریس کے سابق صدر نے کہا، ’’کانگریس کے انقلابی منشور کو بڑے پیمانے پر مل رہی حمایت کے رجحانات آنے شروع ہو گئے ہیں۔ ملک اب اپنے مسائل پر ووٹ کرے گا، اپنے روزگار، اپنے خاندان اور اپنے مستقبل کے لئے ووٹ کرے گا۔ بھارت بھٹکے گا نہیں۔‘‘

خیال رہے کہ وزیر اعظم مودی نے اپنی ایک تقریر کے دوران مسلمانوں کے حوالہ سے تبصرہ کیا تھا۔ وزیر اعظم مودی نے کہا تھا، ’’پہلے جب ان (کانگریس) کی حکومت تھی تو انہوں نے کہا تھا تھا کہ مل کی دولت پر پہلا حق مسلمانوں کا ہے، اس کا مطلب یہ دولت جمع کر کے کسے تقسیم کریں گے، جن کے بچے زیادہ ہیں، ان میں تقسیم کریں گے، دراندازوں میں تقسیم کریں گے۔ آپ کی محنت کا پیسہ دراندازوں کو دیا جائے، کیا آپ کو یہ منظور ہے؟‘‘

Published: undefined

مودی نے مزید کہا، ’’کانگریس کا منشور کہہ رہا ہے کہ وہ ماں بہنوں کے سونے کا حساب کریں گے، اس کی تفصیلات لیں گے اور پھر اسے تقسیم کر دیں گے اور ان کو تقسیم کریں گے جن کو منموہن سنگھ کی حکومت نے کہا تھا کہ دولت پر سب سے پہلا حق مسلمانوں کا ہے۔ بھائیو بہنو یہ اربن نکسل کی سوچ، میری ماں بہنو یہ آپ کا منگل سوتر بھی بھچنے نہیں دیں گے، یہ یہاں تک جائیں گے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined