قومی خبریں

ریلائنس کا منافع پچھلے مالی سال کے مقابلے 4 فیصد کم ہوا

کمپنی نے کہا کہ ٹیکس کے بعد منافع اور اس کے ذیلی اداروں اور مشترکہ منصوبوں سے ہونے والے نقصان کی وجہ سے مجموعی خالص منافع 17,445 کروڑ روپے رہا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

پیٹرولیم، ٹیلی کمیونیکیشن، ریٹیل سمیت مختلف شعبوں میں کاروبار کرنے والی ملک کی سب سے بڑی نجی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 17448 کروڑ روپے کا مجموعی خالص منافع کمایا ہے، جو پچھلے مالی سال میں اسی مدت کے دوران 18182 کروڑ روپے کے مقابلے میں چار فیصد کم ہے۔

Published: undefined

کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ کے بعد جاری مالی کھاتوں میں، کہا گیا کہ جون 2024 کو ختم ہونے والی اس سہ ماہی میں اس کی مجموعی آمدنی 257823 کروڑ روپے رہی ہے، جو کہ گزشتہ مالی سال کے اسی مدت میں 231132 کروڑ روپے کے مقابلے میں 11.5 فیصد زیادہ ہے۔

Published: undefined

کمپنی نے کہا کہ ٹیکس کے بعد منافع اور اس کے ذیلی اداروں اور مشترکہ منصوبوں سے ہونے والے نقصان کی وجہ سے مجموعی خالص منافع 17,445 کروڑ روپے رہا، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 18,258 کروڑ روپے کے مقابلے میں 4.5 فیصد کم ہے۔

Published: undefined

ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر مکیش ڈی امبانی نے کہا کہ "گذشتہ سال کے مقابلے میں سہ ماہی کے لیے مجموعی ای بی آئی ٹی ڈی اے میں بہتری آئی ہے، جس میں صارفین اور اپ اسٹریم کاروباروں کی جانب سے مضبوط تعاون ملا ہے، جس نے کمزور او2سی آپریٹنگ ماحول کی تلافی کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined