نئی دہلی: حکومت نے جمعہ کو راجیہ سبھا میں کہا کہ فصلوں کی کم از کم سہارا قیمت (ایم ایس پی) طے کرنے کے لیے ایک کمیٹی قائم کرنے کا عمل جاری ہے۔
Published: undefined
وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت اس سلسلے میں وزیر اعظم کے اعلان کے مطابق ایک کمیٹی تشکیل دینے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنیکت کسان مورچہ سے نمائندوں کے نام طلب کئے گئے ہیں اوران کے ساتھ حکومت کی بات چیت جاری ہے۔ ان کے نام آتے ہی اس عمل کو تیز کر دیا جائے گا۔ اس کمیٹی میں مرکز، ریاستوں اور کسانوں کی تنظیموں وغیرہ کے نمائندوں کو شامل کیا جانا ہے۔
Published: undefined
انہوں نے قدرتی کھیتی کو آج کی ضرورت بتاتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اس بات پر زور دے رہے ہیں۔ پہلے بھی حکومت روایتی کھیتی پروگرام کے ذریعے اس سمت میں کام کر رہی تھی۔ ملک میں تقریباً چھ لاکھ ہیکٹر پر نامیاتی کاشتکاری کی جارہی ہے اور اس کی پیداوار کا بڑا حصہ برآمد کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تقریباً چار لاکھ ہیکٹر رقبہ پر قدرتی کاشتکاری کی جا رہی ہے اور حکومت اس کے لیے مشن موڈ میں کام کرنے والی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز