نئی دہلی: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بے روزگاری پر وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ الیکشن آتے ہی گارنٹی کی بات کرنے لگتے ہیں لیکن حقیقت تو یہ ہے کہ وزیر اعظم مودی کی گارنٹی روزگار کی نہیں بلکہ بے روزگاری کی گارنٹی ہے!
Published: undefined
پرینکا گاندھی نے کہا، ’’اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں تقریباً 30 لاکھ سرکاری عہدے خالی ہیں، ہمارے کروڑوں نوجوان نوکریوں کا انتظار کر رہے ہیں لیکن گزشتہ 10 سالوں میں بی جے پی حکومت نے ان عہدوں کو پُر کرنے کے لیے دکھاوے کے سوا کچھ نہیں کیا۔‘‘
Published: undefined
انہوں نے کہا، ’’جولائی، 2022 میں حکومت نے پارلیمنٹ کو اطلاع دی تھی کہ 8 سال میں 22 کروڑ نوجوانوں نے نوکریوں کے لیے درخواست دی لیکن نوکری ملی صرف 7 لاکھ نوجوانوں کو۔ یعنی تقریباً 21.93 کروڑ اہل نوجوان بے روزگار رہ گئے۔ سالانہ دو کروڑ نوکریوں کا وعدہ کرنے والی بی جے پی حکومت نہ پہلے سے موجود نوکریاں دے سکی اور نہ ہی نئے روزگار کے مواقع پیدا کر سکی۔ وزیر اعظم الیکشن میں گارنٹی دیتے ہیں۔ اصل میں ان کی گارنٹی صرف بے روزگاری کی ہی گارنٹی ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined