اجمیر: اقلیتی امور کے مرکزی وزیر اور ایوان بالا راجیہ سبھا میں ڈپٹی لیڈر مختار عباس نقوی نے آج یہاں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا صوفیاء، سنتوں کی روایات اور سماج کو بااختیار بنانے کا واحد نظریہ ہی ہندوستان کو وشو گرو بنانے کا ایک مضبوط منتر ہے، نقوی نے آج یہاں درگاہ اجمیر شریف میں خواجہ معین الدین چشتی کے 810 ویں سالانہ عرس کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کو چادر پیش کی اور بڑی تعداد میں موجود سماج کے تمام طبقات کے لوگوں کو ان کا پیغام پڑھ کر سنایا۔
Published: undefined
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’’خواجہ معین الدین چشتی کے 810 ویں عرس کے موقع پر دنیا بھر میں ان کے پیروکاروں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات۔ دنیا کو انسانیت کا درس دینے والے عظیم صوفی سنت کے عرس کے موقع اجمیر شریف میں چادر بھیجتے ہوئے میں انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔‘‘
Published: undefined
وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’’تنوع میں اتحاد ہندوستان کی شناخت ہے۔ ملک میں مختلف مذاہب، فرقوں اور عقائد کے ساتھ ہم آہنگی رہنا ہماری خاصیت ہے۔ اس شاندار روایت میں اولیائے کرام، مہاتماؤں، پیروں اور فقیروں نے اہم کردار ادا کیا ہے، اس شاندار روایت میں خواجہ معین الدین چشتی کا نام پورے ادب و احترام کے ساتھ لیا جاتا ہے، جنہوں نے معاشرہ میں محبت اور ہم آہنگی کا پیغام دیا۔"
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز