نئی دہلی: صدارتی انتخاب میں حزب اختلاف کی جماعتوں کے مشترکہ امیدوار یشونت سنہا نے پیر کے روز ہونے والی ووٹنگ سے ایک روز قبل تمام سیاسی جماعتوں سے حمایت کی اپیل کی ہے۔ یشونت سنہا نے کہا ’’اس بار صدارتی انتخاب دو افراد کے درمیان نہیں بلکہ دو نظریات کے درمیان ہے۔ صرف ایک فریق ایسا ہے جو ہمارے آئین میں درج شقوں اور اقدار کا تحفظ چاہتا ہے۔ میں تمام ممبران پارلیمنٹ اور ارکان اسمبلی سے اپیل کرتا ہوں کہ اس بار آئین اور اپنے ضمیر کی آواز پر ووٹ کریں۔‘‘
Published: undefined
تمام سیاسی جماعتوں کو مخاطب کرتے ہوئے اپنی اپیل میں یشونت سنہا نے کہا کہ وہ ہندوستان کی جمہوریت کے دفاع کے لیے کھڑے ہیں، جب کہ دروپدی مرمو کو ان لوگوں کی حمایت حاصل ہے جو روزانہ کی بنیاد پر جمہوریت پر حملہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "میں سیکولرازم کے دفاع کے لیے کھڑا ہوں، جو ہمارے آئین کا ایک تعرفی ستون ہے۔ میری حریف امیدوار ایک ایسی جماعت سے ہے جس نے اس ستون کو تباہ کرنے اور اکثریت کی بالادستی قائم کرنے کے عزم پر عمل کیا ہے۔"
Published: undefined
یشونت سنہا نے کہا کہ میں اتفاق اور تعاون کی سیاست کی حوصلہ افزائی کے لیے کھڑا ہوں۔ میرے حریف امیدوار کو ایک ایسی جماعت کی حمایت حاصل ہے جو تصادم کی سیاست کرتی ہے۔ بی جے پی پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ اگر ان کی امیدوار دروپدی مرمو ہندوستان کی اگلی صدر منتخب ہوتی ہیں تو وہ ان لوگوں کے کنٹرول میں ہوں گی جن کا مقصد جمہوری ہندوستان کو کمیونسٹ چین کے راستے پر چلنے والے ہندوستان میں تبدیل کرنا ہے۔ سنہا نے اپیل میں کہا کہ ایک قوم، ایک پارٹی، ایک سپریم لیڈر کے خیال کو کیوں نہیں روکا جانا چاہیے؟ صرف آپ ہی اسے روک سکتے ہیں۔
Published: undefined
یشونت سنہا نے ٹویٹر پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو اپیل میں ملک کے تمام ارکان اسمبلی اور ارکان پارلیمنٹ سے اپنی سمجھ کے مطابق ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔ خیال رہے کہ ملک کے نئے صدر کا انتخاب پیر کے روز یعنی کل ہونا ہے جبکہ ووٹوں کی گنتی جمعرات کو ہوگی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined