قومی خبریں

پولیس اہلکار نے اپنے ہی ساتھی کو ملی ٹنٹ سمجھ کر گولیوں سے بھون ڈالا!

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ قصبہ ہندوارہ میں منگل کی شام ایک پولیس فالوور نے ایک مندر میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی، وہاں تعینات ایک سنتری نے اس کو ملی ٹنٹ سمجھا اور اس پر گولیاں چلائیں۔

علامتی، تصویر آئی اے این ایس
علامتی، تصویر آئی اے این ایس شوٹ

سری نگر: شمالی کشمیر کے قصبہ ہندوارہ میں گزشتہ شام ایک پولیس اہلکار نے اپنے ہی ایک ساتھی کو غلط فہمی ہونے پر گولیاں برسا کر ابدی نیند سلا دیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ قصبہ ہندوارہ میں منگل کی شام ایک پولیس فالوور نے ایک مندر میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی، انہوں نے بتایا کہ وہاں تعینات ایک سنتری نے اس کو ملی ٹنٹ سمجھا اور اس پر گولیاں چلائیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا مذکورہ پولیس فالوور نے کانوں میں ہیڈ فون لگایا تھا جس کی وجہ سے اپنے ساتھی کی آوازوں کو نہ سن سکا۔ مذکورہ ذرائع نے کہا کہ مذکورہ پولیس اہلکار کو نازک حالت میں ضلع اسپتال ہندوارہ پہنچایا گیا، وہاں سے اس کو شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ ریفر کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔ متوفی پولیس اہلکار کی شناخت وجے دھر ولد کرشن دھر ساکن لنگیٹ ہندوارہ کے بطور ہوئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined