قومی خبریں

دہلی کے اندرلوک میں نمازیوں کو لات مارنے والا پولیس اہلکار معطل، ہنگامہ بڑھنے کے بعد ہوا ایکشن!

ڈی سی پی نارتھ منوج مینا کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات سنجیدگی کے ساتھ کی جا رہی ہے، ملزم پولیس اہلکار کو معطل کر دیا گیا ہے، اس کے خلاف کچھ مزید سخت اقدامات بھی اٹھائے جائیں گے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

دہلی کے اندرلوک علاقہ میں آج نمازِ جمعہ کے دوران نمازیوں کے ساتھ پولیس اہلکار کے ذریعہ غیر اخلاقی رویہ اختیار کیے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو گئی جس نے پولیس اہلکار کا عمل پوری دنیا کے سامنے ظاہر کر دیا، اور نتیجہ کار ملزم کو فوری اثر سے معطل کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

ہندی نیوز پورٹل ’آج تک‘ کی ایک خبر کے مطابق اندرلوک کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سڑک پر جمعہ کی نماز کا منظر دیکھا جا سکتا ہے۔ اس درمیان ایک پولیس ہالکار نمازیوں کے ساتھ بربریت کا مظاہرہ کرتا ہے۔ ایک نمازی کو وہ لات مارتا ہوا دکھائی دیتا ہے اور اس کی اگلی صف میں بیٹھے نمازی کو بھی دھکا دیتا ہے۔ پولیس کی اس حرکت کو دیکھ کر وہاں پر موجود کچھ لوگ ناراض ہوئے اور ہنگامہ شروع کر دیا۔ کچھ نے اس واقعہ کی ویڈیو بنانا شروع کر دیا اور کچھ نے پولیس اہلکار کو گھیر کر اس عمل کی مخالفت شروع کر دی۔

Published: undefined

’آج تک‘ پر شائع خبر میں ڈی سی پی نارتھ منوج مینا کا ایک بیان بھی درج ہے۔ بیان میں منوج مینا نے کہا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات سنجیدگی کے ساتھ کی جا رہی ہے۔ ملزم پولیس اہلکار کو معطل کر دیا گیا ہے اور لوگوں سے اپیل ہے کہ امن برقرار رکھیں۔ منوج مینا کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم پولیس اہلکار کے خلاف مزید کچھ سخت اقدام کیے جائیں گے۔

Published: undefined

نمازیوں کے ساتھ پولیس اہلکار کی بدسلوکی پر مبنی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کانگریس رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی نے سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انھوں نے ’ایکس‘ پر اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے دہلی پولیس کے طریقہ کار پر سوال اٹھایا ہے۔ انھوں نے لکھا ہے ’’نماز پڑھتے ہوئے شخص کو لات مارتا ہوا یہ دہلی پولیس کا جوان شاید انسانیت کے بنیادی اصول نہیں سمجھتا۔ یہ کون سی نفرت ہے جو اس جوان کے دل میں بھری ہے، دہلی پولیس سے گزارش ہے کہ اس جوان کے خلاف متعلقہ دفعات میں مقدمہ درج کیجیے اور اس کی سروس ختم کیجیے۔‘‘

Published: undefined

کانگریس ترجمان سپریا شرینیت نے بھی نمازیوں کے ساتھ دہلی پولیس جوان کی بدسلوکی والی ویڈیو کو اپنے ’ایکس‘ ہینڈل سے شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو کے ساتھ انھوں نے لکھا ہے ’’امت شاہ کی دہلی پولیس کا نعرہ ہے ’شانتی، سیوا، نیائے‘ (امن، خدمت، انصاف)۔ پوری شدت سے کام پر ہیں۔‘‘ دراصل یہ طنزیہ جملے ہیں جس کے ذریعہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پر حملہ کیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ دہلی پولیس مرکزی وزارت داخلہ کے تحت ہی آتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined