قومی خبریں

پٹنہ میں وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے آئے ’گیسٹ ٹیچرس‘ پر پولیس نے کیا لاٹھی چارج

گیسٹ ٹیچرس کا کہنا ہے کہ ہم تقریباً 6 سالوں سے اسکولوں میں اپنی خدمات دے رہے ہیں۔ ہمیں اس وقت تعینات کیا گیا تھا جب ریاست میں اساتذہ کی کمی تھی اور اب ہمیں ایک جھٹکے سے ملازمت سے نکال دیا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

تصویر: آئی اے این ایس

 

بہار کی راجدھانی پٹنہ میں پیر (24 جون) کو وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے آئے گیسٹ ٹیچرس پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا ہے۔ گیسٹ ٹیچرس اپنے مطالبات کو لے کر وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر احتجاج کر رہے تھے۔ پولیس نے پہلے انہیں واپس جانے کے لیے کہا مگر جب وہ واپس  نہیں گئے اور احتجاج کرنے پر بضد رہے تو پولیس نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے ان پر لاٹھی چارج کیا۔

Published: undefined

وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کرنے آئے گیسٹ ٹیچرس کا کہنا ہے کہ ہم تقریباً 6 سالوں سے اسکولوں میں اپنی خدمات دے رہے ہیں۔ ہماری ملازمتیں اب ختم کر دی گئی ہیں۔ ہماری تعداد 4257 ہے، ہمیں اس وقت تعینات کیا گیا تھا جب ریاست میں اساتذہ کی کمی تھی اور اب ہمیں ایک جھٹکے سے ملازمت سے نکال دیا گیا۔

اس معاملے میں محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ 9ویں، 10ویں  جماعت کے لیے 37947 اور 11ویں اور بارہویں کے لیے 56891 کے ساتھ ہائر سیکنڈری اسکولوں میں کل 94838 اساتذہ تعینات کیے گئے ہیں۔ اس لیے اب گیسٹ ٹیچرس کی ضرورت نہیں ہے۔

Published: undefined

گیسٹ ٹیچرس کا مزید کہنا ہے کہ ہم حکومت کے اس فیصلے کی مخالفت کر رہے ہیں۔ ہم اپنے مطالبات لے کر وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے ملنے آئے ہیں لیکن پولیس ہمیں وزیر اعلیٰ سے ملنے سے روک رہی ہے۔ بہار گیسٹ ٹیچرس گزشتہ 6 سالوں سے ہائیر سیکنڈری اسکولوں میں پڑھا رہے تھے۔ اب نتیش حکومت نے گیسٹ ٹیچرس کی خدمات پر روک لگا دی ہے اور محکمہ تعلیم نے انہیں ملازمت سے سبکدوش کر دیا ہے۔31 مارچ ان کی ملازمت کا آخری دن تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined