بلندشہر: اترپردیش کے ضلع بلند شہر میں پولیس اور گئو کشی کے ملزمین کے درمیان ہوئی مڈھ بھیڑ کے دوران ایک ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس نے اس کے قبضے سے گئوکشی کے آلات اور غیرقانونی اسلحہ کارتوس برآمد کیا ہے۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شلوک کمار نے اتوار کو بتایا کہ ضلع میں ملزمین کے خلاف چلائی جا رہی مہم کے تحت کل دیر رات تھانہ گلاوٹھی پولیس ٹیم نے اکبر جھوجھا سڑک کے نزدیک مشتبہ گاڑی/افراد کی جانچ کر رہے تھے۔ تبھی انہیں ایک موٹر سائیکل پر سوار دو بدمعاش گئو کشی کے ارادے سے اکبر جھوجھا کے نزدیک باغ میں گھومنے کی اطلاع پولیس کو ملی۔
Published: undefined
پولیس نے باغ کے نزدیک پہنچنے کے بعد سامنے سے آرہی موٹرسائیکل پر سوار دو افراد کو ٹارچ کی لائٹ سے رکنے کا اشارہ کیا۔ بدمعاشوں نے موٹر سائیکل کو تیزی سے موڑ کر فرار ہونے کی کوشش کی۔ پولیس ٹیم کے ذریعہ بدمعاشوں کا تعاقب کیا گیا تو کچھ دوری پر بدمعاشوں کی موٹر سائیکل بے قابو ہوکر پلٹ گئی۔ بدمعاشوں نے اپنے آپ کو پولیس سے گھرتا دیکھ ان پر گولی چلائی۔ جس پر پولیس ٹیم نے بھی دفاع میں فائرنگ کی جس میں ایک بدمعاش گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ پولیس نے ایک بدمعاش کو گرفتار کرلیا۔ لیکن دوسرا بدمعاش موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس بدمعاش کو پکڑنے کی کوشش میں ہے۔
Published: undefined
پولیس نے بتایا کہ زخمی بدمعاش کی شناخت وسیم عرف کالیا کی شکل میں ہوئی ہے۔ جس کے علاج کے لئے سی ایچ سی گلاوٹھی میں داخل کرایا گیا ہے۔ گرفتار ملزم وسیم تھانہ گلاوٹھی کا شاطر گئو اسمگلر ہے۔ ملزم کی گرفتاری اور برآمدگی کے ضمن میں تھانہ گلاوٹھی پر آگے کی قانونی کارروائی کرتے ہوئے اسے عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز