بجنور: یوپی کے بجنور ضلع کے دھام پور قصبے کی ایک ویڈیو سنیچر سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برقع میں ملبوس ایک لڑکی اور ایک عمر رسیدہ خاتون موٹر سائیکل پر نوجوان کے پیچھے بیٹھی ہوئی ہیں۔ دریں اثنا، ہولی کھیلنے والے کچھ نوجوان ان لوگوں کو راستے میں روک رہے ہیں اور زبردستی گیلے رنگ ان پر ڈال رہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان کے چہرے پر پہلے رنگ زبردستی لگایا جاتا ہے۔ اس کے بعد لڑکی اور عمر رسیدہ خاتون پر گیلا رنگ پھینکا جاتا ہے۔ ایک نوجوان عمر رسیدہ خاتون کے گالوں پر بھی رنگ ڈال رہا ہے۔ خاندان کی مخالفت کے باوجود یہ زبردستی جاری رہتی ہے۔
بجنور پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کر کے 4 لوگوں کو گرفتار کیا ہے، جن میں سے 3 نابالغ ہیں۔ بجنور پولیس نے اس کارروائی کی اتوار کو جانکاری دی ہے۔
Published: undefined
ہفتہ کو ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بجنور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ نیرج جادون نے کہا تھا، ’’بجنور پولیس نے آج صبح سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والہ ایک ویڈیو کا نوٹس لیا ہے۔ اس وائرل ویڈیو میں کچھ لوگ ایک بائک کو روک کر اس پر سوار لوگوں کو پریشان کر رہے ہیں اور زبردستی ان پر رنگ ڈال رہے ہیں۔ بجنور پولیس ان لوگوں کی شناخت کر رہی ہے۔ سی او دھام پور کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ متاثرہ خاندان سے بات کریں، شکایت لیں اور مقدمہ درج کریں۔‘‘
Published: undefined
پولیس کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ دھام پور سروم سنگھ نے بی بی سی کو بتایا، ’’اس معاملے میں موٹر سائیکل پر سوار متاثرہ کے خاندان کی شناخت کر لی گئی ہے۔ اس خاندان کا تعلق دھام پور تھانہ علاقے کے گاؤں جمال پور سے ہے۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔‘‘ گزشتہ سال بھی دھام پور بحث میں آیا تھا۔
پچھلے سال بھی دھام پور میں بھگت سنگھ چوک علاقے میں کچھ مسلم خواتین پر رنگین غبارے پھینکنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ اس ویڈیو کو کئی سیاستدانوں نے بھی فیس بک پر شیئر کیا تھا۔ دھام پور ایک بار پھر خبروں میں ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز