دہلی ہائی کورٹ نے نریش شرما نامی ایک شخص کو 6 مہینے جیل کی سزا سنائی ہے۔ یہ قدم اس لیے اٹھایا گیا کیونکہ نریش نے اپنی ایک عرضی خارج کرنے والے جج کے لیے سزائے موت کا مطالبہ کیا تھا۔ جسٹس سریش کمار کیت اور جسٹس شیلندر کور کی ڈویژنل بنچ نے نریش شرما کو توہین عدالت کا قصوروار پایا اور اسے 2000 روپے کے جرمانہ کے علاوہ 6 ماہ کی جیل کی سزا سنائی۔ عدالت نے کہا کہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی حالت میں اسے 7 دن مزید جیل میں گزارنا ہوگا۔
Published: undefined
عدالت نے ہدایت دی ہے کہ نریش شرما کو حراست میں لیا جائے اور فوراً تہاڑ جیل کو سونپ دیا جائے۔ سنگل جج کے خلاف اپنی اپیل میں شرما نے جج پر بے معنی، ہتک آمیز، مجرمانہ، ملک سے غداری والا فیصلہ دینے کا الزام لگایا تھا اور سزائے موت کا مطالبہ کیا تھا۔ بنچ نے شرما کے الزامات پر ناراضگی ظاہر کی اور کہا کہ ایک ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے انھیں عدالت کے وقار اور قانون کے منصفانہ عمل کو بنائے رکھتے ہوئے مہذب طریقے سے اپنی شکایتیں ظاہر کرنی چاہئیں۔
Published: undefined
عدالت نے کہا کہ وجہ بتاؤ نوٹس حاصل کرنے کے باوجود شرما نے بے حد توہین آمیز جواب داخل کیا، اس سے پتہ چلا کہ انھیں اپنے کاموں کے لیے کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔ اس سے قبل عدالت نے ایک جج کے خلاف منمانے اور قابل اعتراض الزامات لگانے والے شرما کے لیے بند کمرے میں سماعت کے ریاستی وکیل کی گزارش کو یہ کہتے ہوئے نامنظور کر دیا تھا کہ ان کے (عدالت کے) پاس چھپانے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے اور ان کا مقصد شفافیت ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز