یوپی کے عوام کو بجلی کا زبردست جھٹکا لگ سکتا ہے۔ اتر پردیش الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن (یو پی ای آر سی) جون کے پہلے ہفتے تک نظر ثانی شدہ بجلی کی شرحوں کا اعلان کر سکتا ہے۔ یہ اطلاع سرکاری ذرائع نے دی ہے۔ اتر پردیش پاور کارپوریشن لمیٹڈ (یو پی پی سی ایل) کے ذریعہ متعارف کرائے گئے نئے بجلی کے نرخوں میں صارفین کے مختلف زمروں کے لئے 23 فیصد تک اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ شہری گھریلو صارفین کے لیے کارپوریشن نے تقریباً 18 فیصد اضافے کی تجویز پیش کی ہے۔ کمیشن نے 19-2018 سے بجلی کے نرخوں پر نظر ثانی نہیں کی۔
Published: undefined
یو پی ای آر سی نے تمام بجلی تْقسیم کرنے والی کمپنیوں یعنی ڈسکام میں عوامی سماعت مکمل کر لی ہے۔آخری سماعت نوئیڈا میں 28 اپریل کو ہوئی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ کمیشن اب عوامی اعتراضات کی ایک مرتب شدہ رپورٹ مختلف ڈسکام کو بھیجے گا تاکہ ان کا جواب طلب کیا جا سکے۔ اس کے بعد، کمیشن ٹیرف کا باضابطہ اعلان کرنے سے پہلے اسٹیک ہولڈرز کے تمام تبصروں کو مدنظر رکھتے ہوئے شرحوں یعنی ٹیرف کا تجزیہ کرے گا۔
Published: undefined
ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ اس میں ایک ماہ لگنے کی امید ہے۔ توقع ہے کہ کمیشن جون کے پہلے ہفتے تک ٹیرف کا اعلان کر دے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ یو پی پی سی ایل نے تھرمل پاور پلانٹس کی بڑھتی ہوئی آپریٹنگ لاگت کو اجاگر کیا ہے۔ یہاں استعمال ہونے والے کوئلے کی قیمت بڑھ گئی ہے۔
Published: undefined
یو پی پی سی ایل نے نہ صرف پاور یونٹ چارج میں اضافے کی تجویز پیش کی ہے بلکہ فکسڈ چارج کو بھی 10 سے بڑھا کر 15 فیصد کر دیا ہے۔ اتر پردیش اسٹیٹ الیکٹرسٹی کنزیومر کونسل کے صدر اودھیش ورما، جو بجلی کی قیمتوں کے معاملے میں درخواست گزاروں میں سے ایک ہیں، نے کہا کہ ایسوسی ایشن نے تمام سماعتوں میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ یو پی پی سی ایل کو صارفین کے 25 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کے معاملے کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined