قومی خبریں

پنجاب کے عوام چاہتے ہیں کہ کانگریس دوبارہ اقتدار میں آئے، وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی

ووٹ ڈالنے کے لئے پولنگ مرکز پر جانے سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’’حالات واضح ہیں، عوام کانگریس کو واپس لانا چاہتے ہیں اور ہم دو تہائی اکثرت کی جانب گامزن ہیں‘‘

گرودوارے میں دعا کرتے وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی / تصویر آئی اے این ایس
گرودوارے میں دعا کرتے وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی / تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی / چنڈی گڑھ: پنجاب کے وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی نے اتوار کے روز کہا کہ پنجاب کے عوام کانگریس پارٹی کو دوبارہ اقتدار میں واپس لانے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔ ووٹ ڈالنے کے لئے پولنگ مرکز پر جانے سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’’حالات واضح ہیں، عوام کانگریس کو واپس لانا چاہتے ہیں اور ہم دو تہائی اکثرت کی جانب گامزن ہیں۔‘‘

Published: 20 Feb 2022, 3:40 PM IST

انہوں نے الزام لگایا کہ اس اسمبلی الیکشن میں ڈیرہ سچا سودا نے بی جے پی اور اکالی دل کے اتحاد کی حمایت کی ہے۔ چنی نے مزید کہا، ’’پنجاب میں بے ادبی کے واقعات کا ذمہ دار ڈیرہ تھا اور اب انہیں انتخابات میں اس کی حمایت حاصل ہو رہی ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ہم ریاست میں سب کو مفت تعلیم دیں گے اور دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) اور کمزور طبقات کو بھی اسکالرشپ دیں گے اور ہم اقتدار میں آنے کے بعد جلد ہی اس بارے میں پالیسی تیار کریں گے۔

Published: 20 Feb 2022, 3:40 PM IST

الیکشن کے اہم ایشوز پر بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ان کا 111 دن کا دور صرف کام کا ہے جس کی وجہ سے انہیں عوام کی بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال کی انتخابی مہم پر سوال کا جواب دیتے ہوئے چنی نے کہا کہ کیجریوال کسی بھی طرح سے اقتدار میں آنا چاہتے ہیں۔ اس کے لیے انہوں نے خالصتانیوں جیسی دہشت گرد تنظیموں کا سہارا لیا ہے اور امریکہ میں مقیم خالصتانی لیڈر گروپتونت سنگھ پنون سے خط طلب کیا ہے۔

Published: 20 Feb 2022, 3:40 PM IST

خیال رہے کہ آج اتوار کے روز پنجاب میں پولنگ جاری ہے اور 2.14 کروڑ سے زیادہ ووٹرز 1304 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ انتخابات کو مکمل طور پر پرامن بنانے کے لیے ریاستی انتظامیہ کی جانب سے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔ ریاست میں 14,684 مقامات پر کل 24,689 پولنگ اسٹیشن اور 51 معاون پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔

Published: 20 Feb 2022, 3:40 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 20 Feb 2022, 3:40 PM IST