کولکاتا: سی پی ایم کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے بریگیڈ کے میدان میں مہاجوٹ کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہ بنگال میںا گلی حکومت سیکولر محاذ کی ہوگی، کیوںکہ بنگال کے عوام نے فیصلہ کرلیا ہے کہ لوٹ مار کی سرکار اور ذات پاس کی سرکار کو ہٹائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک کے عوام جس قدر پریشان ہیں اتنا پریشان ہندوستان کی آزادی کے بعد کبھی بھی نہیں رہے ہیں۔
Published: undefined
سیتارام یچوری نے کہا کہ لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں اگر اسمبلی انتخابات میں واضح اکثریت کسی کو بھی نہیں مل سکی تو آ پ کس کے ساتھ جائیں گے۔ میں کہنا چاہتاہوں کہ یہ سوال ممتا بنرجی سے کیوں نہیں پوچھا جارہا ہے کہ وہ کس کے ساتھ جائیں گی۔ کیا ممتا بنرجی بی جے پی کے ساتھ مل کر حکومت بنائیں گی۔ یہ سوال اس لئے ضروری ہے کہ ممتا بنرجی نے ماضی میں بی جے پی کے ساتھ اتحاد کیا ہے۔ اقتدار میں آنے کے بعد بی جے پی کے لئے راہیں ہموار کی ہیں۔ اس لئے زیادہ امکان ہے کہ ممتا بنرجی دوبارہ بی جے پی کے ساتھ اتحاد کرسکتی ہیں۔
Published: undefined
یچوری نے کہا کہ ہم نے بریگیڈ میدان میں کئی ریلیوں سے خطاب کیا ہے مگر آج جو بھیڑ ہے اتنی بھیڑ کبھی بھی نہیں دیکھی ہے۔ یہ بھیڑ تبدلی کے خواہاں لوگوں کی ہے۔ جو بنگال میں تبدیلی چاہتے ہیں۔ ایک طرف ممتا بنرجی ہے جو لوٹ مار کی سرکار ہے۔ ہرطرف رشوت خوری، بے ایمانی اور کٹ منی ہے۔دوسری طرف ذات پات اور نفرت پھیلانے والے ہیں۔ یہ دونوں ملک کو تباہ و برباد کردیں گے۔
Published: undefined
کسانوں کے احتجاج کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو مہینوں سے کسان احتجاج کر رہے ہیں۔ مودی جی کو ان کسانوں سے بات کرنے کی فرصت نہیں ہے۔ یہ ہمارے کسان بھائی کہاں جائیں گے۔ یہ صرف کسان نہیں ہے کہ بلکہ ہمیں غذا فراہم کرنے والے ہیں مگر ان کے ساتھ اس طرح کا سلوک ناقابل فہم ہے۔ آخر مودی جی اپنے کارپوریٹ دوستوں کی خاطر لاکھوں کسانوں کی ناراضگی کیوں مول لینا چاہتے ہیں۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ پٹرول اور ڈیژل کی قیمتیں بے تحاشہ بڑھ رہی ہیں۔ اس کی وجہ سے عام مہنگائی کے بوجھ تلے دبتا جا رہا ہے۔ مگر حکومت ذات پات کیا سیاست کرنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب کسان بھائیوں نے دودھ کی قیمت میں اضافے کا علان کیا ہے۔ اگر دودھ ۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوجائے گا تو عام لوگوں کی زندگی کیسے گزرے گی۔
Published: undefined
ممتا بنرجی کی تنقید کرتے ہوئے یچوری نے کہا کہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہونے سے عین قبل ممتا بنرجی نے اقلیتوں کے فلاح بہبود کے لئے اعلان کیا ہے۔ مگر سوال یہ ہے کہ وہ دس سال کیا کر رہی تھیں۔ کیا وہ مسلمانوں کو رشوت دینا چاہتی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined