قومی خبریں

مہاراشٹر: ناگپور سنٹرل جیل میں کورونا انفیکشن پھیلنے سے تشویش، 9 قیدی متاثر

مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 4205 نئے معاملے سامنے آئے اور تین مریضوں کی موت ہو گئی، محکمہ صحت کی طرف سے جاری بلیٹن میں متاثرین کی مجموعی تعداد 7954445 ہو گئی ہے۔

ناگپور سنٹرل جیل
ناگپور سنٹرل جیل تصویر سوشل میڈیا

مہاراشٹر میں کورونا وائرس ایک بار پھر تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ناگپور سنٹرل جیل میں کورونا انفیکشن پھیلنے سے تشویش پیدا ہو گئی ہے۔ 9 قیدی کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں جس کی وجہ سے جیل انتظامیہ کی فکر میں اضافہ ہو گیا ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 4205 نئے معاملے سامنے آئے اور تین مریضوں کی موت ہو گئی۔

Published: undefined

محکمہ صحت کی طرف سے جاری بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ 4205 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 7954445 ہو گئی ہے۔ کورونا انفیکشن سے مزید تین ہلاکتوں کے بعد اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد بھی بڑھ کر 147896 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں 3752 مریض صحت مند ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی کورونا سے پاک ہونے والوں کی تعداد 7781232 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اس وقت 25317 سرگرم معاملے ہیں اور مریضوں کا مختلف اسپتالوں میں علاج چل رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined