گوتم اڈانی خود تو پریشان ہیں ہی ساتھ میں ان کی وجہ سے حکومت بھی تناؤ میں ہے۔ آج ایوان میں بجٹ سفارشات پر بحث ہونی تھی لیکن حزب اختلاف نے اڈانی پر بحث کو لے کر ہنگامہ کر دیا، جس کی وجہ سے دونوں ایوانوں کی کارروائی ملتوی کر دی گئی۔
Published: undefined
راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے تمام ممبران پارلیمنٹ نے مختلف مسائل پر بحث کے لیے نوٹس دیئے تھے، لیکن راجیہ سبھا کے چیئرمین نے نوٹس کو یہ کہتے ہوئے مسترد کر دیا کہ نوٹس قواعد کے مطابق نہیں ہیں۔ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں ہنگامہ شروع ہو گیا۔ اس لیے دونوں ایوانوں کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک کے لئے ملتوی کر دی گئی۔
Published: undefined
کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ انہوں نے ایل آئی سی، پبلک سیکٹر کے بینکوں اور مالیاتی اداروں کی جانب سے ان کمپنیوں میں سرمایہ کاری کے معاملے پر بحث کرنے کے لیے رول 267 کے تحت وقفہ سوال یعنی زیرو ہار کو ختم کر دیا جائے اور ان اہم موضوعات جن کی وجہ سے کروڑوں ہندوستانیوں کی محنت سے کمائی گئی رقم خطرے میں ہے پر بحث کرائی جائے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined