نئی دہلی: اپوزیشن جماعتوں نے کہا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جانا ضروری ہے کہ قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) کو دہشت گردی اور دیگر جرائم کو روکنے کے لئے این آئی اے (ترمیمی) قانون 2019 کے ذریعہ جو اختیارات دیئے جا رہے ہیں ان کا غلط استعمال نہ ہو۔
Published: undefined
لوک سبھا میں کانگریس کے منیش تیواری نے آج بل پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ جب تک کسی شخص کا جرم ثابت نہیں ہوجاتا ہے اس کو سزا نہیں دی جاسکتی ہے۔ کسی کو مذہب کی بنیاد پر کسی قانون کے ذریعہ سے ستایا نہیں جاسکتا ہے اور قانون سے یہ امید کی جاتی ہے کہ قانون سے سب کو شفاف طریقے سے انصاف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ این آئی اے کو جو اس قانون کے ذریعہ سے جو اختیارات دیئے گئے ہیں ان کا غلط استعمال نہیں ہو یہ یقینی بنایا جانا ضروری ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ 2008 میں ممبئی میں دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا اور دہشت گردی عروج پر تھی اس لئے یہ قانون بنایا گیا لیکن ابھی تک این آئی اے یا مرکزی جانچ بیورو کے قانونی جواز کی تشریح نہیں کی گئی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ بی جے پی حکومت کو مرکز میں پانچ سال سے زیادہ وقت ہوچکا ہے لیکن سی بی آئی کی آئینی حیثیت کی بات نہیں ہوئی ہے۔
Published: undefined
ڈ ی ایم کے کے ایم راجہ نے کہا کہ جس اعتماد کے ساتھ یہ بل لایا گیا ہے اس کے منظور ہونے کے بعد بھی یہ اعتماد برقرار رہنا چاہیے۔ این آئی اے کے اختیارات اس بل کے ذریعہ بڑھائے گئے ہیں اس لئے یہ یقینی بنایا جانا چاہیے کہ جانچ ایجنسی کا غلط استعمال نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ پوٹا اور ٹاڈا جیسے قوانین کا پہلے ہی غلط استعمال ہوا ہے اس لئے ضروری ہے کہ جانچ ایجنسی اس کا غلط استعمال نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ پوٹا اور ٹاڈا جیسے قوانین کا غلط استعمال ہوا ہے اس لئے یہ خوف بنا ہوا ہے۔ کلبرگی اور گور ی لنکیش جیسے ادیبوں اور صحافیوں کا قتل کو انہوں نے لکھنے والوں کے خلاف دہشت گرد ی قرار دیا۔
Published: undefined
ترنمول کانگریس کے کلیان بنرجی نے بھی حکومت سے کہا کہ اس قانون کا غلط استعمال نہ ہو اس امر کو یقینی بنایا جانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قانون کے ذریعہ سے این آئی اے کو بیرون ملک میں جاکر جانچ کرنے کا حق دیا گیا ہے لیکن پاکستان کے ساتھ جب ہمارا معاہدہ نہیں ہے تو ایجنسی کے افسران وہاں جاکر جانچ کا کام کیسے کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جانچ ایجنسی کے افسران بیرون ملک جاکر جانچ کا کام کرسکیں اس کے لئے پہلے مختلف ملکوں کے ساتھ معاہدہ کرنے ضروری ہیں۔
Published: undefined
بیجو جنتا دل کے بھرت ہری مہتاب نے کہا کہ اس قانون کے ذریعہ سے ریاستوں اور مرکز کے درمیان تکرار کی حالت بن سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ این آئی اے کو کسی ریاست میں وہاں کی پولس کو اطلاع دیئے بغیر جانچ کرنے کے لئے جانے کا اختیار ہے تو یہ ایک طرح سے ریاستوں کے کام کاج میں مداخلت ہے۔ اسی وجہ سے پچھلے دنوں کولکاتا میں جانچ کرنے گئے سی بی آئی ٹیم کو یرغمال بنالیا گیا تھا۔ اس ٹکراو کو روکنے کے لئے نظم ہونا چاہیے کہ وہاں کے سینئر پولس افسر کو این آئی اے کی جانچ کی اطلاع ہونی چاہیے۔
Published: undefined
اس بل پر بحث کے دوران وزیرداخلہ امت شاہ اور مسلم مجلس اتحاد المسلمین کے اسدا لدین اویسی کے درمیان نوک جھونک ہوگئی۔ اویسی نے کہا کہ آپ وزیر داخلہ ہیں تو ڈرائیے مت۔ جس پر شاہ نے کہا کہ وہ ڈرا نہیں رہے ہیں لیکن اگر ڈر ذہن میں ہے تو کیا کیا جاسکتا ہے۔
Published: undefined
وائی ایس آر سی پی کے رگھو رام کرشن راجو نے بل کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بردہ فروشی ایک بڑا معاملہ ہے اور اس کے حل کے لئے قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز