آج (26 نومبر) یومِ آئین کے موقع پر قدیم پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے خصوصی تقریر کی۔ اس تقریر کے بعد اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ نے دونوں ایوانوں کے چیف کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ صدر جمہوریہ کی تقریر اور آئین پر پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہیے۔ ڈی ایم کے رکن پارلیمنٹ نے جہاں صدر جمہوریہ کی تقریر پر پارلیمنٹ میں بحث کا مطالبہ کیا ہے، وہیں کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے راجیہ سبھا چیئرمین اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے لوک سبھا اسپیکر کو خط لکھ کر آئین پر بحث کا مطالبہ کیا۔
Published: undefined
راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر ملکارجن کھڑگے نے اور لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے متعلقہ ایوانوں کے سرپرست کو خط لکھا جس میں کہا کہ 2 دنوں کے لیے آئین پر بحث ہونی چاہیے۔ کھڑگے نے کہا کہ اس کے لیے وقت الاٹ کیا جانا چاہیے تاکہ آئین کی اچھی باتوں پر بحث ہو سکے اور آج جو غلط چیزیں ہو رہی ہیں، ان پر بھی بات کی جا سکے۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ہم حکومت کے جواب کا انتظار کر رہے ہیں۔
Published: undefined
کانگریس رکن پارلیمنٹ گورو گگوئی کا بیان بھی اس تعلق سے سامنے آیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بی آر امبیڈکر کی 125ویں سالگرہ اور بھارت چھوڑو تحریک کی 75ویں سالگرہ جیسے مواقع پر پارلیمنٹ میں بحث کرائے جانے کی مثال موجود ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ دونوں ایوانوں میں آئین پر 2 دنوں تک بحث ہو تاکہ سبھی اراکین پارلیمنٹ کو آئین کے تئیں اپنا بھروسہ دکھانے کا موقع ملے اور ملک اسے دیکھ سکے۔ اس لیے دونوں ایوانوں کو اپوزیشن کے لیڈران نے اس تعلق سے خط لکھا ہے۔ اس سے ملک میں اچھا پیغام جائے گا۔ ہم نے سبھی اپوزیشن لیڈران سے اس معاملے میں بات کی ہے۔
Published: undefined
دوسری طرف ڈی ایم کے رکن پارلیمنٹ ٹی آر بالو نے لوک سبھا اسپیکر کو خط لکھ کر کہا ہے کہ یوم آئین تقریب میں ملک کے نام صدر جمہوریہ کے خطاب کا مقصد ملک کے سبھی شہریوں تک آئینی اقدار کو پھیلانا تھا۔ صدر جمہوریہ کی تقریر کے بعد دانشوروں اور عوام نے یہ محسوس کیا کہ آئین میں موجود اہم خصوصیات ’سوشلزم‘ اور ’سیکولرزم‘ لفظ کا استعمال اس میں نہیں کیا گیا۔ بالو نے مزید لکھا کہ امید ہے حکومت نے اس تقریر کو تیار اور منظور کیا ہوگا۔ پارلیمنٹ کے طریقہ کار کے تحت اس بارے میں ملک کو اور زیادہ جانکاری دینے کے لیے صدر جمہوریہ کی تقریر پر بحث کی اجازت دی جانی چاہیے۔ عزت مآب اسپیکر موجودہ اجلاس میں ہی لوک سبھا کے کاموں کے ایجنڈے میں صدر جمہوریہ کی تقریر پر بحث کو شامل کریں۔
Published: undefined
اس درمیان کانگریس لیڈر دگ وجئے سنگھ نے آئین کی تمہید پڑھنے کے بعد سوال کیا کہ کیا اس پر حرف بہ حرف عمل ہو رہا ہے؟ کیا لوگوں کو انصاف، آزادی مل رہی ہے؟ کیا اظہارِ رائے کی آزادی ہے؟ بھائی چارہ کہاں ہے؟ صرف آئین کے آگے جھکنے سے اس پر عمل نہیں ہوگا۔ یہ تب ہوگا جب ہر طبقہ کے ہر شہری میں اعتماد پیدا ہوگا۔ انھوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم جو کہہ رہے ہیں، اس پر عمل کریں، تبلیغ سے پہلے خود تجربہ کریں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined