نئی دہلی: کابینی سکریٹری راجیو گابا نے حکام سے سمندری طوفان تاو تے کے مدنظر تمام احتیاتی اور ضروری اقدمات کرنے کے لئے کہا ہے جس سے متاثرہ علاقوں میں جلد از جلد معمولات زندگی معمول پر لائی جاسکے اور وہاں واقع کووڈ دیکھ بھال مراکز کے آپریشن میں کسی طرح کی رکاوٹ نہ آئے۔ راجیو گابا نے اتوار کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ نیشنل کرائسس منیجمنٹ کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی اور بحیرہ عرب میں سمندری طوفان تاوتے کے مدنظر صورتحال کا جائزہ لیا۔
Published: undefined
میٹنگ میں گجرات، مہاراشٹر، گوا، کرناٹک، کیرالہ اور تملناڈو کے چیف سکریٹریوں کے علاوہ مرکز کے زیرانتظام ریاستیں لکشدیپ اور دادر ناگر حویل اور دمن دیو کے ایڈمنسٹریٹروں کے مشیروں اور مختلف وزارتوں کے سکریٹریوں نے حصہ لیا۔
Published: undefined
راجیو گابا نے مرکزی اور ریاستی ایجنسیوں کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے زور دیکر کہا کہ متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو نکالنے کے لئے تمام اقدامات کیے جانے چاہئیں جس سے جان و مال کا نقصان نہ ہو۔ بجلی، مواصلات اور دیگر اہم خدمات کی بحالی کے لئے بھی تیاری کی جانی چاہیے۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ متاثرہ علاقوں میں کووڈ کیئر سنٹروں کے آپریشن میں رکاوٹ نہ آئے اور وہاں آکسیجن کی سپلائی یقینی بنانے کے لئے تمام اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے متعلقہ ایجنسیوں سے ریاستی حکومتوں کے ساتھ تال تیل قائم کرکے کام کرنے کے لئے کہا۔
Published: undefined
چیف سکریٹریوں نے کابینی سکریٹری کو اپنی اپنی ریاستوں کی تیاریوں سے واقف کرایا اور کہا کہ صورتحال سے نپٹنے کے لئے فوڈ، پینے کے پانی اور دیگر لازمی اشیا کا کافی ذخیرہ رکھا گیا ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کی طرف سے بتایا گیا کہ متاثرہ علاقوں میں 79 ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں اور 22 فاضل ٹیموں کو تیار رہنے کے لئے کہا گیا ہے۔ فوج، بحریہ، فضائیہ اور ساحلی دستہ کی بچاو اور راحت ٹیموں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر سوشل میڈیا