نئی دہلی: ملک بھر میں قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت 183.26 کروڑ سے زیادہ افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے پیر کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 183 کروڑ 26 لاکھ 35 ہزار 673 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہے۔
Published: undefined
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ کے ایک ہزار 270 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد گھٹ کر 15 ہزار 859 رہ گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.04 فیصد ہے۔ یومیہ کیسز کی شرح 0.29 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
Published: undefined
وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں ایک ہزار 567 مریض کووڈ سے شفایاب ہوئے ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر ملک میں چار کروڑ 24 لاکھ 83 ہزار 829 افراد جان لیوا وبا سے صحت یاب ہو چکے ہیں اور بحالی کی شرح 98.75 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں چار لاکھ 32 ہزار 389 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک کل 78 کروڑ 73 لاکھ 55 ہزار 354 کووڈ ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined