نئی دہلی: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 56 لاکھ سے زیادہ افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی۔ اس کے ساتھ ہی ویکسین لینے والوں کی تعداد 165.04 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے ہفتہ کو یہاں کہا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 لاکھ 72 ہزار 766 کووڈ افراد کو ویکسین لگائی گئی۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 165 کروڑ چار لاکھ 87 ہزار 260 افراد کوویکسین دی جاچکی ہے۔
Published: undefined
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ وائرس کے دو لاکھ 35 ہزار 532 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ایکٹیو کیسز کی تعداد 20 لاکھ 4 ہزار 333 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 4.91 فیصد ہے۔ یومیہ ایکٹیو کیسز کی شرح 13.39 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
Published: undefined
وزارت نے کہا کہ اسی مدت کے دوران تین لاکھ 35 ہزار 939 افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے۔ اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ 83 لاکھ 60 ہزار 710 افراد جان لیوا کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں اوریہ شرح 93.89 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 17 لاکھ 59 ہزار 434 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں اور اس کی مجموعی تعداد 72 کروڑ 57 لاکھ 74 ہزار 705 ہوچکی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز