نئی دہلی: ملک میں کووڈ ویکسینیشن مہم جاری ہے اور ویکسین لینے والوں کی تعداد 117 کروڑ کے قریب پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 33 لاکھ افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کل ویکسینیشن 116 کروڑ 87 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
Published: undefined
پیر کو یہاں مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 32 لاکھ 99 ہزار337 افراد کو کووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔ آج صبح 7 بجے تک 116 کروڑ 87 لاکھ 28 ہزار 385 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔
Published: undefined
وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12,510 کووڈ مریض صحت مند ہوئے، جس سے اب تک تین کروڑ 39 لاکھ 34 ہزار 547 لوگ ہلاکت خیز کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں اور یہ شرح 98.31 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ کے 8,488 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
Published: undefined
اس وقت ملک میں ایک لاکھ 18 ہزار 443 کووڈ مریض زیر علاج ہیں۔ یہ کل کیسز کا 0.34 فیصد ہے۔ یومیہ کیسز کی شرح 1.08 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 7 لاکھ 83 ہزار 567 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک 63 کروڑ 25 لاکھ 24 ہزار 259 کووڈ ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined