قومی خبریں

ملک میں کووڈ ویکسین لینے والوں کی تعداد 152.89 کروڑ سے متجاوز

ملک کی 28 ریاستوں میں 4461 افراد کووڈ کی نئی شکل اومیکرون سے متاثر پائے گئے ہیں، جن میں سب سے زیادہ 1247 مہاراشٹرا، 645 راجستھان اور 546 دہلی میں ہیں۔ اومیکرون سے 1711 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 92 لاکھ سے زیادہ افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی۔ اس کے ساتھ ہی مجموعی ویکسینیشن 152.89 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ صحت اورخاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 90 لاکھ 7 ہزار 700 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 152 کروڑ 89 لاکھ 70 ہزار 294 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

Published: undefined

وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ وائرس کے ایک لاکھ 68 ہزار 63 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد آٹھ لاکھ 21 ہزار 446 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 2.29 فیصد ہے۔ یومیہ کیسز کی شرح 10.64 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ ملک کی 28 ریاستوں میں 4461 افراد کووڈ کی نئی شکل اومیکرون سے متاثر پائے گئے ہیں، جن میں سب سے زیادہ 1247 مہاراشٹرا میں، 645 راجستھان میں اور 546 دہلی میں ہیں۔ اومیکرون سے 1711 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

Published: undefined

وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 69959 لوگوں کو کووڈ سے شفایاب ہوئے ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ 45 لاکھ 70 ہزار 131 لوگ کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں اور یہ شرح 96.36 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 15 لاکھ 79 ہزار 928 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں اور اب تک کل 69 کروڑ 31 لاکھ 55 ہزار 280 کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined