قومی خبریں

ملک میں کورونا کے نئے کیسز کی تعداد 40 ہزار سے کم، شفایابی کی شرح 92 فیصد سے تجاوز

گذشتہ کچھ دنوں کے مقابلہ میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19)کے نئے کیسز میں کمی آئی ہے اور یہ 40 ہزار سے کم ہوچکے ہیں ، جبکہ وبا سے شفایابی کی شرح 92.64 فیصد ہوگئی ہے

ہندوستان میں کورونا
ہندوستان میں کورونا 

نئی دہلی: گذشتہ کچھ دنوں کے مقابلہ میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19)کے نئے کیسز میں کمی آئی ہے اور یہ 40 ہزار سے کم ہوچکے ہیں ، جبکہ وبا سے شفایابی کی شرح 92.64 فیصد ہوگئی ہے۔ منگل کی صبح مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 38،074 نئے کیسز اور 42،033 مریضوں کے شفایاب ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 448 کورونا مریضوں کی موت ہوگئی۔

Published: undefined

مملک میں مجموعی طور پر اب تک 85.91 لاکھ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 79.59 لاکھ صحتمند اور 1،27،059 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ نئے کیسز کے مقابلہ میں صحت مند افراد کی زیادہ تعداد کے سبب فعال کیسز کی تعداد 44040 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 5،05،265 رہ گئی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 92.64 ، اموات کی شرح 1.48 اور ایکٹیو کیسز کی شرح 5.88 فیصد ہے۔

Published: undefined

ملک میں جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس کووڈ-19 سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں ایکٹیو کیسز کی تعداد ایک بار پھر ایک لاکھ کو عبور کرچکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نئے کیسز میں 3،192 کے اضافے کے ساتھ مجموعی تعداد 1،00،488 ہوگئی، جبکہ 85 افراد کی ہلاکتوں سے تعداد 45،325 ہوگئی ہے۔ اس وبا سے شفایابی حاصل کرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 15.77 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔

Published: undefined

ملک کی جنوبی ریاست کرناٹک میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے فعال مریضوں کی تعداد742سے کم ہوکر 32،955 رہ گئی ،جبکہ ریاست میں اموات کی تعداد 11،410 تک جا پہنچی ہے اور اب تک 8.04 لاکھ سے زیادہ مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ریاست آندھرا پردیش میں اسی عرصہ کے دوران ایکٹیو کیسز 168 سے کم ہوکر مجموعی تعداد 21،235 رہ گئی۔ ریاست میں ابھی تک 6،802 افراد کورونا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں اور 8.16 لاکھ سے زیادہ مریض شفایاب ہو ئے ہیں۔

اسی عرصہ کے دوران آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 22،965 ہوچکی ہے جبکہ جان لیوا وباسے 7،231 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ریاست میں اب تک 4.69 لاکھ سے زیادہ مریض شفایاب ہوئے ہیں۔

Published: undefined

ریاست تمل ناڈو میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 69 سے کم ہوکر مجموعی تعداد 18،825 رہ گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 11،362 افراد لقمہ اجل اور اب تک 7.15 لاکھ سے زیادہ افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔ ریاست کیرالہ میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 2412 سے گھٹ کرمجموعی تعداد 79،528 رہ گئی ہے اور اب تک 1،714 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ صحت مند افراد کی تعداد بڑھ کر 4.08 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ ریاست اڈیشہ میں فعال کیسز کی تعداد 11،663 ہوگئی ہے اور 1،441 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ بیماری سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2.89 لاکھ ہوگئی ہے۔

Published: undefined

قومی راجدھانی دہلی میں اسی عرصے کے دوران جان لیوا وبا کے فعال کیسز کی تعداد 2062 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 39،795 رہ گئی ہے۔ قومی دارالحکومت میں اس وبا کی وجہ سے اموات کی تعداد 7،060 تک پہنچ چکی ہے اور اب تک 3.96 لاکھ سے زیادہ مریض شفایاب ہوئے ہیں ۔ریاست تلنگانہ میں کورونا کے فعال کیسز گھٹ کر 18،581 ہوچکے ہیں اور 1385 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ اس وبا سے 2.32 لاکھ سے زائد افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست مغربی بنگال میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 545 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 34،021 رہ گئی ہے اور 7،350 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس ریاست میں اب تک 3.67 لاکھ سے زیادہ افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔ ریاست پنجاب میں ایکٹیو کیسز کی تعداد بڑھ کر 4،934 ہوگئی ہے اور وائرس سے شفایابی حاصل کرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1.28 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے ، جبکہ اب تک 4،338 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Published: undefined

ریاست مدھیہ پردیش میں فعال کیسز کی تعداد 8،050 ہوگئی ہے اور 1.67 لاکھ سے زیادہ افراد صحت مند ہوئے ہیں جبکہ 3،034 افراد اس مرض سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست گجرات میں فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 12،291 ہوچکی ہے اور 3،765 افراد ہلاک جبکہ 1،65 لاکھ سے زیادہ افراد جان لیوا وبا سےشفایاب ہوئے ہیں۔ بہار میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 6،503 ہوگئی ہے جبکہ 1،151 افراد کورونا کی وجہ سے فوت ہوگئے ہیں ابھی تک اس ریاست میں 2.15 لاکھ سے زیادہ افراد شفایاب ہوئے ہیں۔

Published: undefined

ابھی تک ریاست راجستھان میں 1،998 ، ہریانہ میں 1،919 ، چھتیس گڑھ میں 2،464 ، جموں و کشمیر میں 1،542 ، اترا کھنڈ میں 1075، آسام میں 947 ، جھارکھنڈ میں 905 ، پڈوچیری میں 647 ، گوا میں 643 ، تری پورہ میں 359،ہماچل پردیش میں 384، چنڈی گڑھ میں 237 ، منی پور میں 197 ، میگھالیہ میں 94 ، لداخ میں 85 ، سکم میں 79 ، انڈمان نکوبار جزائر میں 60 ، اروناچل پردیش اور ناگالینڈ میں46- 46 ، دادر نگر حویلی اور دمن دیو میں دو افراد کی جان لیوا اور مہلک ترین کورونا وائرس سے موت ہوچکی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined