واشنگٹن / لندن: دنیا اس وقت کورونا وائرس کی وبا کی کہیں تیسری اور کہیں چوتھی لہر کا سامنا کر رہی ہے اور عالمی سطح پر کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 30.25 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔
Published: 08 Jan 2022, 10:11 AM IST
جانس ہاپکنس یونیورسٹی کے ذریعہ جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق، دنیا میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 302588049 ہو گئی ہے۔ وہیں، اس بیماری سے اب تک 54 لاکھ 78 ہزار 731 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ بیماری کی حساسیت کے پیش نظر دنیا بھر میں چلائے جا رہے کورونا ٹیکہ کاری پروگرام کے تحت اب تک 9 ارب 37 کروڑ 29 3 ہزار 970 لوگوں کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں، جبکہ کئی ممالک میں تیسری ڈوز اور بوسٹر ڈوز بھی دی جا رہی ہے۔
Published: 08 Jan 2022, 10:11 AM IST
دریں اثنا، برطانیہ کے وزیر صحت سید جاوید نے جنوبی لندن کے ایک اسپتال کا دورہ کرتے کہا کہ یہ صحت کی دیکھ بھال کے لیے مشکل وقت ہے اور اس وقت سب سے اچھی چیز جو لوگ جو کر سکتے ہیں وہ ہے کورونا کی بوسٹر خوراک لینا۔ انہوں نے کہا، ’’اب ہم جانتے ہیں کہ اومیکرون کا خطرہ کم ہے اور ہم یقینی طور پر جانتے ہیں کہ ایک بار جب بیماری بڑھتی ہے، تو اسپتال میں داخل ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔ ہمارا تازہ ترین تجزیہ ظاہر کرتا ہے کہ یہ ویرینٹ ڈیلٹا سے 90 فیصد کم مہلک ہے۔‘‘
Published: 08 Jan 2022, 10:11 AM IST
جمعہ کو جاری ہونے والے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایک لاکھ 78 ہزار 250 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 14,193,228 ہوگئی۔
Published: 08 Jan 2022, 10:11 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 08 Jan 2022, 10:11 AM IST