واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی: دنیا بھر میں خطرناک اور ہلاکت خیز کورونا وائرس کووڈ-19 سے متاثرہ افراد کی تعداد 18.67 کروڑ سے زیادہ اور اب تک 40.29 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ دریں اثنا، اب تک پوری دنیا بھر میں 343.58 کروڑ سے زیادہ افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد 18 کروڑ 67 لاکھ 53 ہزار 958 ہوگئی ہے جبکہ 40 لاکھ 29 ہزار 721 افراد اس سے متاثرہلاک ہوچکے ہیں۔
Published: undefined
امریکہ میں کورونا وائرس کی رفتار تھوڑی سست ہوگئی ہے، تاہم اس ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 3.38 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے اوراب تک 6.07 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جان لیوا کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں ہندوستان دنیا میں دوسرے اور ہلاک شدگان کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں یہاں کورونا وائرس کے 38049 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ ہی ہندوستان میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد تین کروڑ آٹھ لاکھ 74 ہزار 376 ہوگئی ہے۔ اسی مدت کے دوران 39 ہزار 649 مریضوں کی شفایابی کے بعد جان لیوا وبا کو شکست دینے والے مریضوں کی مجموعی تعداد تین کروڑ 14 ہزار 713 ہوگئی ہے۔ ایکٹیو کیسز 3219 سے گھٹ کر چار لاکھ 50 ہزار 899 ہوگئے ہیں۔
Published: undefined
اسی عرصہ میں 724 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی مجموعی تعداد چار لاکھ آٹھ ہزار 764 ہوگئی ہے۔ ہندوستان میں ایکٹیو کیسزکی شرح گھٹ کر 1.46 فیصد، شفایابی کی شرح 97.22 فیصد اور اموات کی شرح 1.32 ہوگئی ہے۔ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں برازیل اب دنیا میں تیسری پوزیشن پر ہے۔ اس ملک میں ایک بار پھر کورونا وائرس کے کیسز کے بڑھ رہے ہیں اور اب تک یہاں 1.90 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر جبکہ 5.33 لاکھ سے زیادہ مریض فوت ہوچکے ہیں۔ برازیل کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے معاملہ میں دنیا میں دوسرے مقام پر ہے۔
Published: undefined
فرانس ہلاکت خیز کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے لحاظ سے دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے، جہاں اب تک 58.74 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 1.11 لاکھ سے زیادہ مریض فوت ہوچکے ہیں۔ روس میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 57.13 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور اس جان لیوا وبا کی وجہ سے 1.40 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ترکی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 54.65 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 50,096 مریض دم توڑ چکے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined