قومی خبریں

کورونا کے معاملوں میں پھر زبردست اچھال، 24 گھنٹے میں 18930 نئے کیسز درج

ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 18930 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور 35 لوگوں کی اس انفیکشن کی وجہ سے موت ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس، تصویر یو این آئی
کورونا وائرس، تصویر یو این آئی PHOOL CHANDRS

ہندوستان میں کورونا وائرس کا قہر ایک بار پھر بڑھنا شروع ہو گیا ہے۔ کورونا متاثرین کی تعداد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تیز اچھال دیکھنے کو ملا ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 18930 نئے معاملے سامنے آئے اور 35 لوگوں کی موت ہو گئی۔ اس دوران 14650 لوگ صحت یاب ہوئے ہیں، یعنی ملک میں کورونا انفیکشن کے سرگرم معاملے اب بڑھ کر 1 لاکھ 19 ہزار 457 ہو گئے ہیں۔

Published: undefined

مہاراشٹر میں بڑی تعداد میں کورونا انفیکشن کے معاملے آنے جاری ہیں۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3142 نئے معاملے سامنے آئے اور سات مریضوں کی موت ہو گئی۔ محکمہ صحت کی طرف سے جمعرات کو جاری بلیٹن کے مطابق نئے معاملوں کے ساتھ مجموعی متاثرین کی تعداد 79 لاکھ 93 ہزار 51 ہو گئی ہے۔ ریاست میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1 لاکھ 47 ہزار 956 پہنچ گئی ہے۔ بہرحال، مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3142 مریض صحت یاب ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی کورونا سے پاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 78 لاکھ 25 ہزار 114 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب بھی 19 ہزار 981 سرگرم معاملے ہیں جن کا مختلف اسپتالوں میں علاج چل رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined