قومی خبریں

ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 90 لاکھ سے متجاوز

ملک میں کورونا کیسز90 لاکھ سے متجاوز ہو گئے ہیں حالانکہ راحت کی بات یہ ہے کہ اس بیماری سے نجات پانے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور ریکوری شرح بڑھ کر 93.60 فیصد ہو گئی ہے

کورونا وائرس / تصویر آئی اے این ایس
کورونا وائرس / تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: ملک میں کورونا کیسز90 لاکھ سے متجاوز ہو گئے ہیں حالانکہ راحت کی بات یہ ہے کہ اس بیماری سے نجات پانے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور ریکوری شرح بڑھ کر 93.60 فیصد ہو گئی ہے۔

Published: undefined

مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں پورے ملک میں کووِڈ۔19 کے 45,882 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 90.04 لاکھ ہو گئی ہے۔ فعال کیسز میں 491 کا اضافہ ہونے کے بعد یہ تعداد 4,43,794 ہو گئی ہے۔

Published: undefined

اس دوران 44,807 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ مجموعی طور پر اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 84.28 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ دریں اثناء مزید 584 مریضوں کی موت ہونے کے بعد ہلاکتوں کے اعداد و شمار 1,32,162 ہو گئے ہیں۔

Published: undefined

ملک میں فعال کیسز کی شرح 4.93 فیصد ہو گئی ہے جبکہ شرح اموات 1.47 ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے میں اترپردیش میں سب سے زیادہ 803 فعال کیسز سامنے آئے، اس کی بہ نسبت کیرالا میں 1164 فعال کیسز کم ہوئے اور یہاں صحتیاب ہونے والوں کی شرح بڑھ کر 6860 ہو گئی ہے، وہیں مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 154 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔

Published: undefined

کووِڈ۔19 سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں فعال کیسز 80,728 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں اس دوران 154 مریضوں کی موت ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 46,356 ہو گئی ہے، وہیں ابھی تک 16.35 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس کوشکست دے چکے ہیں۔

Published: undefined

کیرالا میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4.75 لاکھ سے زیادہ ہو گئی اور فعال کیسز کم ہو کر 68,352 رہ گئے ہیں جبکہ 1969 افراد کی موت ہوئی ہے۔ قومی راجدھانی میں فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 43,221 ہو گئی ہے۔ یہاں 8041 متاثرین اپنی جان سے جا چکے ہیں جبکہ 4.59 لاکھ سے زیادہ مریض اب تک صحتیاب ہوئے ہیں۔

Published: undefined

جنوبی ریاست کرناٹک میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد میں 23 بڑھ کر 25,188 ہو گئی۔ ریاست میں ہلاکتوں کی تعداد 11,604 پہنچ گیا ہے اور اب تک تقریباً 8.30 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ آندھرا پردیش میں اس دوران فعال مریضوں کی تعداد میں 516 کم ہونے سے ان کی تعداد کم ہو کر 16,000 ہو گئی۔ ریاست میں اب تک کورونا سے 6910 افراد کی موت ہوئی ہے اور 8.35 لاکھ سے زیادہ افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

Published: undefined

آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں اس میں دوران کورونا کے فعال کیسز میں 212 کی کمی آنے سے ان کی تعداد کم ہو کر 22,757 ہو گئی اور اس وبا سے اب تک 7480 افراد کی موت بھی ہوئی ہے۔ ریاست میں اب تک 4.88 لاکھ سے زائد مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ تملناڈو میں فعال کیسز میں 563 کی کمی درج کی گئی اور یہ تعداد کم ہو کر 13,907 ہو گئی ہے اور ابھی تک 11,550 افراد کی موت ہوئی ہے۔

Published: undefined

اڈیشہ میں فعال کیسز کم ہو کر 7400 ہو گئے ہیں اور 1592 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد تین لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔ تلنگانہ میں کورونا کے فعال کیسز کم ہو کر 12,515 ہو گئے ہیں اور 1423 افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ 2.47 لاکھ سے زائد افراد اس وبا سے صحتیاب ہوئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined