بدنامِ زمانہ گینگسٹر وکاس دوبے کا چیپٹر ہنوز ختم نہیں ہوا ہے۔ وکاس دوبے کے انکاؤنٹر کے بعد بھی اتر پردیش پولس کی سرگرمی اور کارروائی جاری ہے۔ پولس اب وکاس دوبے کو پناہ دینے والوں پر شکنجہ کس رہی ہے۔ پولس نے اس معاملے میں مدھیہ پردیش واقع گوالیر کے رہنے والے دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ خبروں کے مطابق پولس نے جن لوگوں کو گرفتار کیا ہے ان کے اوپر الزام ہے کہ انھوں نے وکاس کے دو ساتھیوں کو اپنے یہاں پناہ دی۔
Published: 11 Jul 2020, 4:11 PM IST
خبروں کے مطابق پولس نے جن دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے ان کا نام اوم پرکاش پانڈے اور انل پانڈے ہے۔ کانپور پولس نے بتایا کہ دونوں لوگوں کے خلاف کانپور میں کیس درج ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ کانپور انکاؤنٹر معاملے میں ششی کانت پانڈے عرف سونو اور شیوم دوبے کو اوم پرکاش پانڈے اور انل پانڈے نے اپنے یہاں چھپایا تھا۔
Published: 11 Jul 2020, 4:11 PM IST
واضح رہے کہ وکاس دوبے نے 9 جولائی کی صبح تقریباً 9.30 بجے کے قریب اجین کے مہاکال مندر میں سرینڈر کیا تھا۔ وکاس دوبے کو گزشتہ جمعہ کو کانپور لایا جا رہا تھا لیکن اس دوران اچانک گاڑی پلٹنے کے بعد وکاس دوبے ایک زخمی پولس اہلکار کا ہتھیار چھین کر بھاگنے لگا اور پھر پولس فائرنگ میں اسے گولی لگی۔ زخمی حالت میں اسے اسپتال لے جایا گیا لیکن راستے میں ہی اس کی موت ہو گئی۔
Published: 11 Jul 2020, 4:11 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 11 Jul 2020, 4:11 PM IST