قومی خبریں

نٹھاری قتل عام معاملہ کی سماعت اب سپریم کورٹ میں ہوگی، سی بی آئی کی عرضی ہوئی منظور

سی بی آئی نے 2006 کے نٹھاری قتل عام معاملہ میں ملزم سریندر کولی کو بری کرنے کے الٰہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج پیش کیا ہے۔

سپریم کورٹ، تصویر یو این آئی
سپریم کورٹ، تصویر یو این آئی 

نوئیڈا کا نٹھاری قتل عام معاملہ ایک بار پھر سرخیوں میں ہے۔ اس سنسنی خیز قتل معاملے میں الٰہ آباد ہائی کورٹ نے جو فیصلہ سنایا تھا، اسے سی بی آئی نے سپریم کورٹ میں چیلنج پیش کیا ہے۔ اس سلسلے میں سپریم کورٹ نے سی بی آئی کے ذریعہ داخل عرضی پر سماعت کی منظوری بھی دے دی ہے۔ یعنی ایک بار پھر نٹھاری واقعہ پر عدالت میں مباحثے ہوں گے اور سی بی آئی کی کوشش ہوگی کہ قصورواروں کو قرار واقعی سزا دلائی جائے۔

Published: undefined

سی بی آئی کی عرضی کو پیش نظر رکھتے ہوئے آج سپریم کورٹ نے سریندر کوہلی کو نوٹس جاری کیا ہے۔ل ساتھ ہی عدالت نے سی بی آئی کی دیگر عرضیوں کو بھی اس کے ساتھ جوڑ دیا ہے۔ جسٹس بی آر گوئی کی صدارت والی بنچ اس کیس کی سماعت کر رہی ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ سی بی آئی نے 2006 کے اس سنسنی خیز قتل معاملہ میں ملزم سریندر کولی کو بری کرنے کے الٰہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج پیش کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے 19 جولائی کو ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف داخل اس عرضی میں سی بی آئی اور اتر پردیش حکومت کی الگ الگ عرضیوں پر سماعت کے لیے اتفاق ظاہر کیا تھا۔ اس کے بعد اب کورٹ نے ان عرضیوں پر کولی کو نوٹس جاری کر اس کا جواب طلب کیا ہے۔ غور کرنے والی بات یہ ہے کہ مئی ماہ میں سپریم کورٹ نے ایک متاثرہ کے والد کی عرضی پر سماعت کرنے پر بھی اتفاق ظاہر کیا تھا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ اس معاملے میں سیشن عدالت نے 28 ستمبر 2010 کو سنائے گئے اپنے فیصلے میں مونندر سنگھ پنڈھیر کو بری کر دیا تھا، لیکن اس کے ملازم سریندر کولی کو سزائے موت سنائی تھی۔ عدالت نے اس وقت کہا تھا کہ فریق استغاثہ جرم ثابت کرنے میں ناکام رہا اور جانچ پر بھی عدالت نے سوال اٹھا دیے تھے۔

Published: undefined

بعد ازاں سریندر کولی کو 12 معاملوں میں اور مونندر پنڈھیر کو 2 معاملوں میں سنائی گئی موت کی سزا کو پلٹتے ہوئے الٰہ آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ فریق استغاثہ ثبوتوں کی بنیاد پر معاملے کے طے پیمانوں پر دونوں ملزمین کا جرم ثابت کرنے میں ناکام رہا۔ اس کےس اتھ ہی عدالت نے بتایا کہ ذمہ دار جانچ ایجنسیوں کا کام عوام کے بھروسہ کے ساتھ دھوکہ سے کم نہیں تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined